این ڈی اے حکومت میں شریک تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور بی جے پی کے درمیان رسہ کشی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پہلی بار آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے گنٹور میں کھل کر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا ’’آندھرا پردیش کے 5 کروڑ لوگوں کے لیے میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ریاست کے ساتھ انصاف کریں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ میں ریاست کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت سے مذاکرہ کے لیے تیار ہوں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ دوسری ریاستوں کو کتنا دیا گیا اور ہمیں کتنا دیا گیا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے کہا ’’میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزراء سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ریاست کے تئیں انصاف کریں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے وہ کوئی بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں ریاست کی ترقی کے لیے 29 مرتبہ دہلی جا چکا ہوں اور سبھی سے کئی بار ملاقات کر چکا ہوں۔ اس کے باوجود آندھرا پردیش کے ساتھ ابھی تک انصاف نہیں کیا گیا۔ یہاں تک کہ آخری بجٹ میں بھی آندھرا پردیش کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بجٹ میں ریاست کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹی ڈی پی ممبر پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ بھی جم کر احتجاج درج کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز