نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بخار اور گلے میں تکلیف کے پیش نظر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے اور منگل کو وہ کورونا کی جانچ کرائیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے پیر کو ٹوئٹ کر کے اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا ’’دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو کل دوپہر سے بخار اور گلے میں درد کی شکایت ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کی صلاح پر خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔ 9 جون کو ان کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں۔‘‘
Published: undefined
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو پریس کانفرنس کے بعد کیجریوال کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور اس کے بعد انہوں نے خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا۔ وزیراعلی کے آج کے سبھی پروگرام منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دارالحکومت میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دہلی میں کل تک کورونا کے تقریباً 29 ہزار معاملے آچکے ہیں ان میں سے 10999 کورونا مریض ابھی تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔ وہیں 17,125 فعال مریضوں کا ابھی بھی علاج ہو رہا ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 812 تک پہنچ چکی ہے۔ دہلی میں کورونا ہاٹ اسپاٹ کی تعداد بھی بڑھکر 186 ہوچکی ہے۔
Published: undefined
دہلی حکومت میں وزیر سوربھ بھاردواج نے ایک چینل سے بات چیت کے دوران کیجریوال کی طبیعت خراب ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں وزیر اعلیٰ کے رابطہ میں آنے والے لوگوں سے احتیاط برتنی شروع کر دی ہے۔ بھاردواج نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سیلف کوارنٹائن میں ہیں۔ کل صبح ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہو جائے گی۔ وزیر نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگس دور دور بیٹھ کر ہوتی تھیں۔ سرکاری افسران کو بھی احتیاط برتنی چاہیے۔
Published: undefined
ملک کی راجدھانی میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ پیر کی صبح تک دہلی میں تقریباً 29 ہزار معاملے سامنے آچکے تھے۔ ان میں سے 10999 کورونا مریض ابھی تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔ وہیں 17125 فعال مریضوں کا ابھی تک علاج ہو رہا ہے۔ دہلی حکومت کے مطابق 12213 کورونا کے مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی آئسولیشن میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 812 پہنچ چکی ہے۔ دہلی میں کورونا ہاٹ اسپاٹ کی تعداد بھی بڑھ کر 169 ہو چکی ہے۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا کہنا ہے کہ اگر دو ہفتوں میں راجدھانی میں کورونا کے کیسز دوگنے ہوئے تو یہ تعداد 56 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ ان سب کے بیچ دہلی حکومت نے پیر کے روز شاپنگ مال، مذہبی مقامات اور ریستوران کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن ہوٹل اور بینکٹ ہال ابھی بند رہیں گے۔ یہ چھوٹ ان لاک 1 کے تحت دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined