قومی خبریں

کشمیر سے کیرالہ تک ملک بھر میں مطلع ابر آلود، متعدد مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری گیا ہے، جبکہ جنوب مغربی مانسون شمالی بحیرہ عرب، گجرات اور ایم پی کے مزید حصوں اور جنوب مشرقی راجستھان کے کچھ حصوں میں آگے بڑھ گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>کیرالہ میں بارش کا منظر / یو این آئی</p></div>

کیرالہ میں بارش کا منظر / یو این آئی

 
SK

نئی دہلی: ملک میں مانسون تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے۔ جن ریاستوں میں مانسون پہنچ چکا ہے وہاں موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور کچھ ریاستوں میں جہاں مانسون ابھی داخل ہونا باقی ہے، قبل از مانسون سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 26 جون کو گوا، کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آسام، میگھالیہ، گجرات، اوڈیشہ، بہار اور اروناچل پردیش میں شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، جنوب مغربی مانسون شمالی بحیرہ عرب، ریاست گجرات اور مدھیہ پردیش کے کچھ مزید حصوں اور جنوب مشرقی راجستھان کے کچھ حصوں میں آگے بڑھ گیا ہے۔ مانسون کے اگلے 3-4 دنوں میں راجستھان، اتر پردیش اور دیگر علاقوں میں آگے بڑھنے کا امکان ہے۔ مانسون جلد ہی اتر پردیش میں بھی پہنچ سکتا ہے، جبکہ دہلی میں بھی اس کے 30 جون کے آس پاس داخل ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

دہلی میں پری مانسون سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، جس سے لوگوں کو چلچلاتی گرمی اور گرمی کی لہر سے راحت مل گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی میں 26 جون سے یکم جولائی تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق اس پورے ہفتے دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 28 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔

Published: undefined

موسم کی پیشین گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق، آج 26 جون کو انڈمان اور نکوبار جزائر، کیرالہ، ساحلی کرناٹک، کونکن اور گوا اور گجرات کے کچھ حصوں میں درمیانی سے بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ وہیں، سکم، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور لکشدیپ میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ اوڈیشہ، مراٹھواڑہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، ساحلی آندھرا پردیش، جنوب مشرقی اور مشرقی راجستھان، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش، رائلسیما، تمل ناڈو اور ودربھ کے بھی کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق مانسون کی شمالی حد ویراول، راج پیپلا، اجین، ودیشہ، سدھی، چائباسا، ہلدیہ، پاکوڑ، صاحب گنج اور رکسول سے گزر رہی ہے۔ اب، جنوب مغربی مانسون کے اگلے 3 دنوں کے دوران شمالی بحیرہ عرب اور ریاست گجرات کے کچھ اور حصوں، مدھیہ پردیش کے کچھ اور حصوں، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار کے باقی حصوں، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined