قومی خبریں

جنوبی کشمیر اور کنگن میں بادل پھٹنے سے بستیاں زیر آب

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 18 سے 20 اگست تک کئی مقامات پر صبح اور شام کے وقت ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے مختصر مرحلوں کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جموں وکشمیر میں تیز بارشوں کے بیچ کئی علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ وسطی ضلع گاندربل کے کنگن ، جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح سے بارشیں ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

نامہ نگار نے بتایا کہ وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ہفتے کی صبح بادل پھٹنے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ، اس دوران پانی رہائشی مکانوں میں گھس آیا۔ضلعی انتظامیہ کے سینئر آفیسران فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کی خاطر فوری طورپر اقدامات اٹھائیں۔دریں اثنا جنوبی ضلع پلوامہ کے اچھ گوزا علاقے میں بھی ہفتے کے روز بادل پھٹنے کی وجہ سے بستی زیر آب آگئیں۔ تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کلگام کے دور افتادہ علاقوں میں بھی بادل پھٹنے کی اطلاعات موصول ہو ئی  ہیں ۔تازہ بارشوں کی وجہ سے وادی کشمیر کے نشیبی علاقوں کی سڑکیں زیر آب ہیں جس وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آ رہی ہیں۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 18 سے 20 اگست تک کئی مقامات پر صبح اور شام کے وقت ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے مختصر مرحلوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 21 سے 23 اگست تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

Published: undefined

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ جموں خطے میں بھاری بارشوں سے بعض علاقوں میں اگلے تین دنوں کے دوران سیلابی ریلے، لینڈ سلائینڈنگ، مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے خطرات ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined