نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کورونا وبا کے پیش نظر ریاستوں کی سرحدوں کو بند کرنے کی کوششوں کو نامناسب بتاتے ہوئے مرکزی حکومت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ مایاوتی نے منگل کو ایک سلسلے وار ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ریاستوں کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کی ضرورت ہے، س کے لئے سرحدیں بند نہیں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کے پیش نظر مرکزی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے۔
Published: undefined
مایاوتی نے کہا،’’کورونا کے بڑھتے مریضوں اور اموات کے پیش نظر مرکز اور ملک کی مختلف ریاستوں کے درمیان تال میل اور بھائی چارے کے بجائے ان کے درمیان بڑھتی الزام تراشی اور ریاستوں کی آپسی سرحدوں کو بند کرنا نامناسب اور کورونا کے خلاف عزم کو کمزور کرنے والا ہے، اس میں مرکز کی موثر مداخلت ضروری ہے۔‘‘
Published: undefined
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کورونا وبا کے خطر کے پیش نظر ریاست کی سرحد بند کرنے کی ہدایت دی ہیں۔ اروند کیجریوال کےاس فیصلے پر سنجیدہ سوال اٹھائے گئے ہیں۔ خصوصاً ہریانہ اور اترپردیش سے جڑے رہنماؤں نے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہلی ملک کی دارالحکومت ہے اور اس پر سبھی کا برابر کا حق ہے۔
Published: undefined
مایاوتی نے امریکہ میں جاری نسل پرستی مخالف فسادات کےسلسلے میں کہا کہ جارج فلائڈ کی پولیس کے ہاتھوں موت کے بعد’ سیاہ فاموں کی زندگی کی بھی قیمت ہے‘ کو لے کر امریکہ میں ہر جگہ اور دنیا کے بڑے شہروں میں بھی اس کی حمایت میں جو تحریک ہو رہی ہے، اس کا پوری دنیا کو واضح پیغام ہے کہ انسان کی زندگی کی قیمت ہے اور اسے سستی سمجھنے کی بھول نہیں کرنی چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’خصوصاً اپنے ہندوستان کا زبردست آئین تو ہر شخص کی آزادی، تحفظ اور اس کے عزت نفس کے ساتھ جینے کی زبردستی انسانی گارنٹی دیتا ہے جس پر حکومتوں کو سب سے زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ اگر ایسا ہوتا تو نقل مکانی کرنے والے کروڑوں مزدوروں کو آج اتنے برے دن نہیں دیکھنے پڑتے۔‘‘ مایاوتی نے حالیہ دنوں میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کے حقوق کے سلسلے میں پیش پیش رہی ہیں اور اس سلسلے میں اپنائی جارہی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں کی سخت تنقید کرتی رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined