قومی خبریں

اسموگ ٹاور کو بند کرنا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے: گوپال رائے

دہلی کے وزیر ماحولیات نے کہا ہے کہ انہوں نے 3 نومبر کی رات آنند وہار ہاٹ اسپاٹ کا دورہ کیا اور دیکھا کہ بی ایس 3 اور بی ایس4 ڈیزل بسیں ابھی بھی سڑکوں پر چل رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ کناٹ پلیس پر اسموگ ٹاور کو بند کرنا سپریم کورٹ اور دہلی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

مسٹرگوپال رائے نے ہفتہ کو کہا کہ دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی سطح کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے مرکزی وزیر ماحولیات کو ایک خط لکھ کر ان سے این سی آر ریاستوں کے ماحولیات کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ڈی پی سی سی چیئرمین اشونی کمار کی ہدایت پر اسموگ ٹاور کو بند کرنا سپریم کورٹ اور دہلی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ موسم سرما کے دوران مقامی سطح پر آلودگی سے نمٹنے میں مدد کے لیے جلد ہی سموگ ٹاور شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

دہلی کے وزیر ماحولیات نے کہا ہے کہ انہوں نے 3 نومبر کی رات آنند وہار ہاٹ اسپاٹ کا دورہ کیا اور دیکھا کہ بی ایس 3 اور بی ایس4 ڈیزل بسیں ابھی بھی سڑکوں پر چل رہی ہیں اور پڑوسی ریاستوں سے دہلی میں داخل ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

دہلی کے دیگر داخلہ مراکز سے بھی اسی طرح کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اس کے پیش نظر انہوں نے مرکزی وزیر ماحولیات سے درخواست کی کہ وہ پڑوسی ریاستوں سے دہلی میں بی ایس-6 ضابطوں کی تعمیل نہ کرنے والی گاڑیوں کے داخلے پر مؤثر طریقے سے پابندی لگائیں اور این سی آر میں بھی ایسی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے، اورایسی گاڑیوں کی وجہ سے آلودگی نہ ہو تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان، پنجاب اور دہلی کے ماحولیات کے وزراء کے ساتھ جلد ایک مشترکہ میٹنگ طلب کرنے بھی زور دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined