نیشنل کانفرنس نے کووڈ کی تشویشناک صورتحال سے نمٹنے میں حکومت کی 'غیر سنجیدگی' پر زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ صرف اور صرف ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر تشہیر بازی کے لئے لیپا پوتی پر مبنی اقدامات کررہی ہیں جبکہ زمینی سطح پر اس وبائی بیماری کی روک تھام کے لئے کوئی بھی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔
Published: undefined
پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ حکومت ایسا تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ اسکولوں کو بند کر کے تمام خطرات ختم ہو گئے ہیں اور پارکوں و مارکیٹوں کے رش، کوچنگ سینٹروں اور سرکاری تقریبات کے اہتمام سے کووڈ کا پھیلاﺅ نہیں ہوگا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ صرفا سکولوں میں ہی کسی حد تک ایس او پیز پر عملدرآمد ہوتا۔ اس کے علاوہ دور دراز اور دیہی علاقوں میں پہلے سے ہی مڈل اسکولوں میں بچوں کی تعداد قلیل ہوتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صرف اسکولوں کو بند کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ کوچنگ سینٹروں، سرکاری دفاتر، سرکاری تقریبات، پارکوں اور سیاحتی مقامات پر کسی بھی قسم کی سماجی دوری یا دیگر ایس او پیز کا اہتمام نہیں ہوتا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے حسی اور نا اہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے لیکن ابھی تک لکھن پور اور قاضی گنڈ میں کسی بھی قسم کے تشخیصی سینٹر کا قیام نہیں کیا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ زمینی راستے سے ٹیسٹنگ کے بغیر ہی جموں و کشمیر میں داخل ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز