قومی خبریں

اندرا گاندھی کے ذاتی سکریٹری رہے آر کے دھون کا انتقال، راہل کا اظہار غم

سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ذاتی سکریٹری آر کے دھون 1984 میں ان کے قتل کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے اور وہ چشم دیدوں میں سے ایک تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا کانگریس کے سینئر رہنما آر کے دھون (فائل فوٹو)

کانگریس کے سینئر رہنما آر کے دھون کا گزشتہ شب انتقال ہو گیا، وہ 81 سال کے تھے۔ پیر کے روز انہوں نے دیلی کے بی ایل کپور اسپتال میں آخری سانس لی۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے سینئر رہنما آر کے دھون سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ذاتی سکریٹری رہ چکے تھے۔ سنہ 1984 میں جس وقت اندرا گاندھی کا قتل کیا گیا تھا اس وقت آر کے دھون جائے وقوعہ پر موجود تھے اور وہ قتل کے چشم دیدوں میں سے ایک تھے۔ دھون کے انتقال پر کانگریس نے غم کا اظہار کیا ہے۔

Published: 07 Aug 2018, 9:12 AM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کانگریس کے سینئر لیڈر آر کے دھون کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’’آر کے دھون جی، جنہیں میں بچپن سے جانتا تھا، ان کے اچانک اس طرح چلے جانے سے کانگریس خاندان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ وہ کانگریس کے ایک اہم اور سینئر رکن تھے جنہیں پارٹی میں سبھی محبت کرتے تھے اور احترام اور عزت دیتے تھے. ان کے دوستوں اور وارثین سےمیری دلی تعزیت۔‘‘

Published: 07 Aug 2018, 9:12 AM IST

آر کے دھون کے انتقال پر کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’کانگریس کے سینئر رہنما آر کے دھون کو خراج تحسین، جنہوں نے آج اپنی آخری سانس لی۔ کانگریس اقدار کے تئیں ان کے جذبات، عزم اور لگن کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ خدا ان کی روح کو سکون بخشے۔‘‘

Published: 07 Aug 2018, 9:12 AM IST

آر کے دھون نے ابتدائی تعلیم دہرادون میں حاصل کی، اس کے بعد وہ بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کافی دیر سے شادی کی۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ وہ کانگریس اور گاندھی خاندان کے سچے خدمت گار ہیں، اس لئے انہوں نے خلوص کے ساتھ اس کی خدمت میں پوری زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: 07 Aug 2018, 9:12 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Aug 2018, 9:12 AM IST