قومی خبریں

آسام-میگھالیہ بین ریاستی سرحد پر تصادم، غلیل اور تیر سے حملہ

میگھالیہ کے مغربی جینتیا ہلز ضلع اور آسام کے مغربی کاربی انگلونگ ضلع سے ملحق گاؤں لاپنگاپ میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، حالانکہ اس واقعہ میں کسی کے سنگین طور پر زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آسام-میگھالیہ سرحد پر تصادم، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

آسام-میگھالیہ سرحد پر تصادم، تصویر سوشل میڈیا

 

آسام اور میگھالیہ کے بین ریاستی سرحد سے ملحق ایک گاؤں میں تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خوب حملہ کیا، حالانکہ اس میں کسی کے سنگین زخمی ہونے کی خبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حملے میں غلیل اور تیر کا استعمال کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھالیہ کے مغربی جینتیا ہلز ضلع اور آسام کے مغربی کاربی انگلونگ ضلع سے ملحق گاؤں لاپنگاپ میں تصادم کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ دونوں ریاستوں کی پولیس کو جب تصادم کی خبر ملی تو وہ جائے وقوع پر پہنچی۔ انھوں نے مقامی لوگوں کو کسی طرح سمجھا کر خاموش کرایا جس سے حالات معمول پر آ گئے۔

Published: undefined

مغربی جینتیا ہلز ضلع کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ہم آسام کے مغربی کاربی آنگلونگ ضلع کے افسران سے حالات کو لے کر بات کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح کی صبح ماحول کشیدہ تھا، لیکن جب پولیس نے لوگوں کو تصادم والی جگہ پر جانے سے روک دیا تھا حالات قابو میں آ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined