سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے رام باغ علاقے میں پیر کی صبح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شروع ہونے والا تصادم ایک پاکستانی کمانڈر سمیت لشکر طیبہ کے دو ملی ٹنٹوں کی ہلاکت پر ختم ہو گیا ہے۔ طرفین کے درمیان تصادم کی وجہ سے کئی رہائشی ڈھانچے بھی خاکستر ہوئے ہیں۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'سری نگر انکاؤنٹر اپ ڈیٹ، دو ملی ٹنٹ ہلاک، تلاشی کارروائی ہنوز جاری'۔
Published: undefined
قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر جموں وکشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم نے پیر کی علی الصبح سری نگر کے رام باغ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ گزیں ملی ٹنٹوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے تصادم چھڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طرفین کے درمیان تصادم آرائی ختم ہوچکی ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ اس انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ پاکستانی کمانڈر سیف اللہ اور ایک مقامی ملی ٹنٹ پھنسے ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیف اللہ حالیہ پانپور حملے، جس میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے تھے، کے علاوہ نوگام اور چاڑورہ میں سیکورٹی فورسز پر ہوئے حملوں میں بھی ملوث تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز