سری نگر:جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے زونی مر نامی علاقہ میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پوزوالپورہ زونی مر میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سری نگر پولیس اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں اتوار کی صبح کارڈن ایند سرچ آپریشن شروع کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی جب مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کررہی تھی تو وہاں موجود ملی ٹنٹوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور پر تصادم چھڑ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک علاقہ میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن جاری تھا۔ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع سری نگر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرنے کے علاوہ تمام حساس جگہوں پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔ یہ سری نگر میں رواں برس چھڑنے والا دوسرا مسلح تصادم ہے۔ قبل ازیں گزشتہ ایک مسلح تصادم میں تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی کے فرزند جنید صحرائی سمیت تین ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز