ریزرویشن کو لے کر پورے ملک میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ یہ ہنگامہ آرائی اپنا دل کی لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل کے اس خط سے شروع ہوئی ہے جو انہوں نے حکومت کو لکھا ہے۔ ان کے اس خط کے بعد این ڈی اے میں شامل نشاد پارٹی کے سربراہ سنجے نشاد نے بھی اب ریزرویشن کے مسئلے پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل نے حال ہی میں حکومت کولکھے گئے اپنے خط میں مودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یوپی میں یوگی حکومت پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ فاؤنڈ سوٹیبل بتا کر امیدواروں کی بھرتی نہیں کی جا رہی ہے اور ریزرویشن کے حوالے سے بے ضابطگیاں ہیں۔ انوپریہ پٹیل نے اپنے اس خط میں ریزرویشن کے معاملے پر حکومت کے رویے پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
این ڈی اے میں صرف انپا دل ہی نہیں بلکہ نشاد پارٹی نے بھی ریزرویشن کے معاملے پر بات کرنے اور غور کرنے کی بات کہی ہے۔ نشاد پارٹی کے سربراہ سنجے نشاد نے کہا ہے کہ اس کی جانچ ہونی چاہئے اور اس پر مل کر بات چیت ہونی چاہئے۔ سنجے نشاد کا کہنا ہے کہ انوپریہ پٹیل نے یہ خط کن حالات میں لکھا، وہ صرف وہی بتا سکتی ہیں لیکن ریزرویشن کی بے ضابطگیوں کو دور کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔ یہ آئین میں دیا گیا حق ہے۔ ان موضوعات پر بحث ہونی چاہیے، کیونکہ حل بحث سے ہی نکلتے ہیں۔ اسی طرح نشادوں کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر بھی بات ہونی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined