قومی خبریں

بڑی خبر: تمل ناڈو کے مشہور لیڈر کروناندھی کا انتقال، آخری رسومات کل شام

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا ’’گریز سیکٹر میں منگل کی صبح ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کی دراندازی ناکام بنائی گئی۔ طرفین کے مابین مسلح تصادم ہوا جس میں ہم نے ایک میجر سمیت چار اہلکاروں کو کھو دیا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

...تو تمل ناڈو حکومت کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کروناندھی کے انتقال پر اظہارِ غم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہمارے درمیان سے ایک عظیم لیڈر چلا گیا۔ وہ صرف تمل ناڈو کی نمائندگی نہیں کرتے تھے بلکہ پورے ہندوستان کی نمائندگی کرتے تھے۔‘‘ کروناندھی کے آخری رسومات کے لیے تمل ناڈو حکومت کے ذریعہ مرینا بیچ پر جگہ نہیں دیے جانے سے متعلق فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’اگر ڈی ایم کے کی خواہش کے مطابق جگہ تمل ناڈو حکومت نے آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے نہیں دی تو تمل ناڈو کی عوام ریاستی حکومت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔‘‘

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

کروناندھی کے انتقال پر 8 اگست کو پورے ملک میں منایا جائے گا غم

8 اگست کو قومی پرچم جھکا ہوا رہے گا اور اسے نصف اونچائی پر رکھا جائے گا۔ ایسا دہلی اور سبھی ریاستوں کی راجدھانی میں کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تمل ناڈو میں ہر جگہ قومی پرچم نصف اونچائی پر رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ کل چنئی میں کروناندھی کی آخری رسومات ریاستی سطح پر ادا کی جائے گی اور پورے ملک میں 8 اگست کو غم منایا جائے گا۔ یہ اعلان حکومت ہند کی طرف سے کیا گیا ہے۔

دوسری طرف حکومت ہند کے اعلان سے پہلے ہی کرناٹک حکومت نے 8 اگست کو قومی غم یعنی قومی سوگ منانے کا اعلان کر دیا تھا۔ تمل ناڈو میں یہ سوگ ایک ہفتہ منائے جانے کا اعلان تمل ناڈو حکومت نے بھی کروناندھی کے انتقال کے کچھ ہی گھنٹوں بعد کر دیا تھا۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

کروناندھی کے آخری رسومات پر تنازعہ شروع، معاملہ عدالت پہنچا، سماعت آج رات

کروناندھی کے آخری رسومات پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ دراصل ڈی ایم کے کارکنان چاہتے ہیں کہ ان کے آخری رسومات مرینا بیچ پر ہوں جب کہ تمل ناڈو حکومت نے وہاں جگہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے خلاف مدراس ہائی کورٹ میں شکایت کی گئی ہے۔ مدراس ہائی کورٹ کے کارگزار جج چیف جسٹس ہلواڈی جی رمیش نے اس سلسلے میں آج 10.30 بجے شب سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

کاویری اسپتال سے کروناندھی کی لاش گوپالا پورم رہائش کے لیے روانہ

ڈی ایم کے کارکنان کی زبردست بھیڑ کے درمیان کاویری اسپتال سے ایم کروناندھی کی جسد خاکی ان کی رہائش گوپالا پورم کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان کی آخری رسومات کل شام ادا کی جائیں گی۔ ملک بھر سے کئی اہم سیاسی لیڈران ان رسومات میں شرکت کے لیے کل چنئی کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

کروناندھی کے لیے مرینا بیچ پر جگہ دینے سے تمل ناڈو حکومت نے کیا انکار

چنئی میں کاویری اسپتال کے باہر ڈی ایم کے کارکنان کی زبردست ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ہے۔ دراصل پارٹی کارکنان کو جیسے ہی پتہ چلا کہ تمل ناڈو حکومت نے کروناندھی کی سمادھی بنانے کے لیے مرینا بیچ پر جگہ دینے سے انکار کر دیا ہے، ان کا غصہ بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق حالات قابو میں کرنے کے لیے پولس ڈپارٹمنٹ نے سپاہیوں کو لاٹھی چارج کی اجازت دے دی گئی ہے۔

دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کروناندھی کی سمادھی پر سیاست کیے جانے کو غلط ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے کہا مرینا بیچ پر کروناندھی کو جگہ ملنی چاہیے اور اس پر کسی بھی طرح کی سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

انّا میموریل کے نزدیک بنے گی کروناندھی کی سمادھی: ڈی ایم کے لیڈر

ڈی ایم کے لیڈر دورئی مُرگن نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور ان سے گزارش کی تھی کہ ان کی سمادھی اَنّا میموریل کے نزدیک بنائی جائے۔ انھوں نے ہماری گزارش مان لی ہے۔ لیکن ابھی تک اس بات کی باضابطہ جانکاری عام نہیں کی گئی ہے۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

راہل گاندھی، غلام نبی آزاد اور مکل واسنک کل جائیں گے چنئی

کل شام کروناندھی کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی جس میں شریک ہونے کے لیے ملک بھر سے کئی سیاسی لیڈران چنئی پہنچنے والے ہیں۔ کانگریس صدر راہل گاندھی بھی کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور مکل واسنک کے ساتھ 8 اگست کو چنئی کے لیے روانہ ہوں گے۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

غم میں ڈوبا تمل ناڈو، ایک ہفتہ کے ریاستی غم کا اعلان

کروناندھی کے انتقال کے بعد تمل ناڈو کے عوام غم میں ڈوب گئے ہیں۔ کروناندھی کی رہائش پر تو لوگوں کا ہجوم جمع ہے ہی، کاویری اسپتال کے باہر بھی لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔ کروناندھی کی یاد میں ان کے چاہنے والے لگاتار نعرے لگا رہے ہیں۔ کروناندھی کے بیٹے ایم کے اسٹالن نے اپنے حامیوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے لیکن کئی عوام آہ و بقا کر رہے ہیں۔

کروناندھی کے انتقال کے بعد تمل ناڈو میں ایک ہفتہ کے ریاستی غم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے اسکولوں میں ایک دن کی تعطیل بھی کر دی گئی ہے۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

ہندوستان عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی کروناندھی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت پیش کرتے ہوئے سیاست میں ان کے کارناموں کو یاد کیا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’تمل عوام انھیں بے پناہ محبت کرتی تھی، کروناندھی نے تمل سیاست کے اسٹیج پر 6 دہائی تک حکمرانی کی۔ ان کے انتقال سے ہندوستان نے ایک عظیم بیٹا کھو دیا۔‘‘

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

رام ناتھ کووند، ممتا بنرجی اور کیجریوال نے بھی ظاہر کیا غم

اہم سیاسی لیڈروں کے ذریعہ کروناندھی کے انتقال پر اظہارِ غم کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اس درمیان صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی انھیں پرخلوص خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

ہماری زبان کروناندھی کی دین: کمل ہاسن

مشہور و معروف اداکار کمل ہاسن نے کروناندھی کے انتقال کو اپنے لیے انتہائی تکلیف دہ بتایا۔ ایک تقریب میں شریک کمل ہاسن نے کہا کہ کروناندھی کو وہ سیاسی لیڈر کی شکل میں جاننے سے پہلے انھیں ایک رائٹر کے طور پر جانتا تھا۔ ساتھ ہی کمل ہاسن نے کہا کہ ہماری زبان کروناندھی کی ہی دین ہے کیونکہ جس زبان کا استعمال ہم اداکاروں نے فلموں میں کیا وہ کروناندھی کی ہی تھی۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

کروناندھی کے گھر کے باہر ریپڈ ایکشن فورس تعینات

حفاظتی نقطہ نظر سے کروناندھی کے گھر کے باہر ریپڈ ایکشن فورس تعینات کر دیا گیا۔ چونکہ یہاں لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہو رہی ہے اس لیے کسی طرح کا خطرہ نہ لیتے ہوئے فورس تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کرناٹک ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے فی الحال تمل ناڈو کے لیے اپنی خدمات کو بھی بند کر دیا ہے۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

کانگریس نے کروناندھی کی کارگزاریوں کو یاد کیا

کروناندھی کے انتقال کی خبر عام ہونے کے بعد کانگریس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے کاموں کو یاد کیا۔ کانگریس نے کروناندھی کو ڈائنامک لیڈر قرار دیا اور کہا کہ وہ جمہوریت کے حقیقی علمبردار تھے۔ کانگریس نے لکھا ہے کہ کروناندھی نے تمل ناڈو اور ملک کے لیے جو کچھ کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

اشوک گہلوت، سی پی جوشی، رجنی کانت اور سہواگ نے خراج عقیدت پیش کیا

کروناندھی کے انتقال کی خبر ملتے ہی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ہستیوں کے خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت، کانگریس سینئر لیڈر سی پی جوشی، مشہور و معروف اداکار رجنی کانت اور ہندوستان کے سابق کرکٹر ویریندر سہواگ نے ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے غم کا اظہار کیا اور کروناندھی کو پرخلوص خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

کروناندھی کی آخری رسومات کل شام ہوں گی ادا

کروناندھی کی جسد خاکی کو ان کی رہائش گوپال پورم لے جایا جائے گا۔ اس کے بعد عام لوگوں کی زیارت کے لیے ان کی جسد خاکی راجہ جی ہال میں رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کل شام ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ یہ رسومات چنئی کے مرینا بیچ پر ادا ہوں گی۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

وزیر اعظم نے کروناندھی کے انتقال پر کیا اظہارِ غم

تمل ناڈو کے مشہور و معروف لیڈر اور ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر انھوں نے کروناندھی کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کے غم میں خود کو شریک بتایا۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

ڈاکٹر ایم کروناندھی کا انتقال

ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا۔ انھوں نے اپنی آخری سانس چنئی کے کاویری اسپتال میں لی۔ اس سلسلے میں کاویری اسپتال نے ایک پریس ریلیز جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ کروناندھی کا انتقال 7 اگست 2018 کو شام 6.10 بجے ہوا۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

کیجریوال حکومت نے ایم ایل اے فنڈ 4 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کیا

دہلی کی کیجریوال حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ایم ایل اے فنڈ 4 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ فنڈ میں 6 کروڑ کے اضافے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عوام کے لیے ترقیاتی کام میں فنڈ کی وجہ سے اب کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ فنڈ بڑھانے کا یہ فیصلہ دہلی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے آج اسمبلی میں اس کی جانکاری دی۔

قابل ذکر ہے کہ کیجریوال حکومت کافی دنوں سے ایم ایل اے فنڈ میں اضافہ کرنے کی کوشش میں تھی لیکن جب نجیب جنگ لیفٹیننٹ گورنر تھے تو انھوں نے کئی بار اس سے متعلق فائل کو واپس لوٹا دیا۔ اب جب کہ سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کے اختیارات بڑھا دیے ہیں تو کیجریوال کابینہ نے فوراً ایم ایل اے فنڈ کو بڑھانے کا فیصلہ لےلیا۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

مظفر پور معاملہ پر حکومت کو سپریم کورٹ کی پھٹکار

بہار کے مظفرپور میں شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ آبروریزی معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکومت کو سخت پھٹکار لگائی۔ عدالت عظمیٰ نے پوچھا کہ آخر شیلٹر ہوم کو کسنے پھلنے پھلونے دیا۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ شیلٹر ہوم کو فنڈ کون دے رہا تھا!

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

سپریم کورٹ نے قومی جرائم بیورو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ہر 6 گھنٹے میں ایک خاتون کے ساتھ عصمت دری ہوتی ہے۔ ریپ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے تبصرہ کیا کہ ہر طرف عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے گریز سیکٹر میں جنگجوؤں کی دراندازی کو ناکام بنانے کے دوران ایک افسر سمیت 4 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فوج کی کاروائی میں 2 جنگجو مارے گئے ہیں۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ’گریز سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ آپریشن میں ایک افسر اور تین فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ آپریشن جاری ہے‘۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا ’گریز سیکٹر میں منگل کی صبح جنگجوؤں کے ایک گروپ کی دراندازی ناکام بنائی گئی۔ طرفین کے مابین مسلح تصادم ہوا جس میں ہم نے ایک میجر سمیت چار اہلکاروں کو کھو دیا‘۔ مہلوک فوجیوں کی شناخت میجر کے پی رانے، حوالدار جامی سنگھ، حوالدار وکرم جیت اور رائفل مین مندیپ سنگھ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مہلوک اہلکار فوج کی 36 راشٹریہ رائفلز (آر آر) سے وابستہ تھے۔ دفاعی ترجمان نے مزید بتایا ’آپریشن میں دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ آپریشن جاری ہے‘۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

نوئیڈا میں کانوڑیوں کے دو گروپوں میں خونی تصادم، ایک درجن زخمی

نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا کے پچائتن گاؤں میں کانوڑیوں کے دو گروپوں میں شیوراتری کے دن بھنڈارا کرنے اور چندا اکٹھا کرنے کو لے کر خونی تصادم ہو گیا۔ دونوں دھڑوں کی طرف سے جم کر لاٹھی ڈنڈے چلے اور پتھراؤ کیا گیا۔ اس جھگڑے میں دونوں طرف کے تقریباً ایک درجن لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

تصادم کے دوران کانوڑیوں کے ہاتھوں میں رائفل، لاٹھی، ڈنڈے اور تلوار جیسے ہتھیار نظر آ رہے تھے۔ الزام ہے کہ ایک دھڑے کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی۔ تصادم کے بعد سے گاؤں میں افراتفری کا ماحول ہے۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

واضح رہے کہ پچائتن گاؤں کے لوگ گروپ بناکر کانوڑ لینے جاتے ہیں۔ اس بار کانوڑ لینے کے لئے دو گروپ چلے گئے، ایک برہم سنگھ کا اور دوسرا مہندر سنگھ کا۔ کانوڑ لینے جانے سے پہلے ایک گروپ بھنڈارے کے لئے چندا اکٹھا کرنے لگا۔ اسی کو لے کر دونوں گروپوں میں مار پیٹ شروع ہو گئی۔

ایس پی گریٹر نوئیڈا کا کہنا ہے کہ معاملہ کی جاچ کی جا رہی ہے اور دونوں فریقین کے دو درجن سے زائد افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Aug 2018, 9:43 AM IST