وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے مسائل سے متعلق ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آج وزیر اعظم اتر پردیش جا رہے ہیں۔ آج ان کے لیے ہمارے یہ تین سوالات ہیں۔ بی جے پی نے اتر پردیش کے گنے کے کسانوں کو کیوں نظر انداز کیا؟ 20 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود گنگا ہندوستان کا سب سے آلودہ دریا کیوں ہے؟ بڑے پیمانے پر ہو رہے پیپر لیک کو روکنے کے لیے مودی حکومت کیا کر رہی ہے؟‘‘
Published: undefined
جے رام رمیش نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’وزارت زراعت کے مطابق اتر پردیش ہندوستان میں گنا پیدا کرنے والی سب سے بڑی ریاست ہے، اس کے باوجود بی جے پی حکومت نے کسانوں کے گنے کی قیمت بڑھانے کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا ہے۔‘‘ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے مطابق اتر پردیش میں گنے کی قیمت صرف 360 روپے فی کوئنٹل ہے جب کہ پنجاب میں یہ 386 روپے فی کوئنٹل اور ہریانہ میں 391 روپے فی کوئنٹل ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ ’’کیا ڈبل انجن والی حکومت نے عوام کی حالت زار پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟ بی جے پی حکومت اتر پردیش میں گنے کے کسانوں اور مل مزدوروں کی مدد کے لیے کیا کر رہی ہے؟‘‘
Published: undefined
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ ’’مودی حکومت نے 2014 میں نمامی گنگے اسکیم شروع کی تھی جس کا مقصد دریائے گنگا میں پانی کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔ اس کے تحت 2014 اور 2019 کے درمیان 20,000 کروڑ روپے کے اخراجات کو منظوری دی گئی تھی اور 2021 تک 815 نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی) بنائے گئے یا تجویز کیے گئے تھے۔ جل شکتی وزارت کا دعویٰ ہے کہ دریا کی حالت میں کافی بہتری آئی ہے لیکن جیسا کہ اس حکومت کے معاملے میں اکثر ہوتا ہے، یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔‘‘ جے رام رمیش نے پوچھا ہے کہ ’’ہندوستانی ٹیکس دہندگان کے 20,000 کروڑ روپے خرچ کرنے سےحاصل ہوا؟‘‘
Published: undefined
کانگریس کے لیڈر نے دعویٰ کیا ’’مودی حکومت کے دور میں گزشتہ چند سالوں میں سرکاری عہدوں پر بھرتی کے لیے منعقد کیے گئے امتحانات کے کم از کم 43 امتحانی پرچے لیک ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے تقریباً دو کروڑ امیدوار متاثر ہوئے ہیں۔ حال ہی میں اتر پردیش پولیس کے امتحان کا سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے بعد امتحان منسوخ ہونے سے 60 لاکھ درخواست دہندگان کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔‘‘ انہوں نے پوچھا ہے کہ ’’وزیراعظم مودی ہمارے نوجوانوں کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے کیا وژن رکھتے ہیں؟ بی جے پی کی 'ڈبل انجن' حکومت اپنی غلطیوں کو درست کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو دوبارہ ایسی نا انصافی کا سامنا نہ کرنا پڑے؟‘‘
Published: undefined
جے رام رمیش نے کہا ہے کہ ’’ آج جب وزیر اعظم مغربی اتر پردیش کا دورہ کر رہے ہیں، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ بھلے ہی وہ آرایل ڈی کو’انڈیا‘ الائنس سے این ڈی اے میں لے جانے میں کامیاب ہو گئے ہوں، مگر حقیقی لوک دل ابھی بھی ’انڈیا‘ کے ساتھ ہے اور جس نے چودھری چرن سنگھ و اندرا گاندھی کے ہورڈنگس و بینرس کے ساتھ مغربی اتر پردیش میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا شاندار استقبال کیا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اس حکومت کی ناکامیوں کے خلاف پورے علاقے میں ایک ’خاموش انڈر کرنٹ‘ ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined