نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے گزشتہ 7 سالوں میں 74 ہوائی اڈے بنانے کے مودی حکومت کے دعوے کی پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ گھمنڈ، تکبر اور مبالغہ آرائی موجودہ حکمران بی جے پی حکومت کی خصوصیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 74 ہوائی اڈے تعمیر کرنے کا دعویٰ درست نہیں ہے اور حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔
Published: undefined
چدمبرم نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’حکومت کے دعوے کہ انہوں نے 7 سالوں میں 74 ہوائی اڈے بنائے ہیں، کھوکھلے اور جھوٹے ہیں۔ مئی 2014 سے اب تک صرف 11 نئے ہوائی اڈے بنائے گئے ہیں، جو آپریشنل ہیں۔ 74 ہوائی اڈوں میں 9 ہیلی کاپٹر اسٹیشن اور دو واٹر ڈروم شامل ہیں جبکہ واٹر ڈروم ان کے افتتاح کے فوراً بعد بند ہو گئے۔‘‘
Published: undefined
سابق مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ان 74 ہوائی اڈوں میں سے 15 اب استعمال میں نہیں ہیں کیونکہ وہاں سے کوئی پروازیں نہیں ہیں۔ بی جے پی-این ڈی اے حکومت نے ملک بھر میں 479 نئے 'روٹس' کا آغاز کیا ہے لیکن ان میں سے 225 اب کام نہیں کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مودی حکومت کی ہر اسکیم کو جزوی طور پر سچ اور زیادہ تر جھوٹ کے طور پر بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ گھمنڈ اور مبالغہ آرائی موجودہ بی جے پی حکومت کی پہچان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined