لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں گزشتہ جمعرات کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں تشدد پر اکسانے کے الزام میں ضلع جیل میں قید کانگریس رکن و سماجی کارکن صدف جعفر کی ضمانت کی عرضی سی جے ایم عدالت نے پیر کے روز خارج کر دی۔
Published: undefined
یوپی کانگریس کی رکن و سماج کارکن صدف جعفر کو پولیس نے جمعرات کو راجدھانی میں ہوئے احتجاجی مظاہرے کے دوران پریورتن چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔ صدف سمیت 34 افراد کے خلاف حضرت گنج پولیس اسٹیشن پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ الزام ہے کہ پولیس نے حراست کے دوران ان کی پٹائی بھی کی۔
Published: undefined
گرفتاری سے قبل اپنے فیس بک لائیو میں صدف نے تشدد کے دوران شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر پولیس کی تنقید کرتی نظر آرہی ہیں۔ صدف نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دو ویڈیوز شئیر کی ہیں جس میں انہوں نے پولیس سے سوال پوچھا تھا کہ آخر وہ تشدد کرنے والوں کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی ہے؟ وہ تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے؟
Published: undefined
یوپی کانگریس ذرائع نے بتایا کہ سی جے ایم کورٹ سے ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد سیشن کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی گئی ہے جہاں اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (4) معاملے کی سماعت منگل کو کریں گے۔ اس سے قبل پیر کی صبح یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو کی قیادت میں کانگریس کے چار رکنی وفد نے صدف سے لکھنؤ ضلع جیل میں ملاقات کر کے ان کا حال چال جانا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز