قومی خبریں

ممتا بنرجی کے استعفیٰ کی مانگ پر سی جے آئی کی برہمی، وکیل کو عدالت سے باہر نکالنے کی وارننگ

چیف جسٹس نے وکیل کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ عدالت کا دائرہ اختیار وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا نہیں ہے۔ جب وکیل نے اپنی دلیل جاری رکھی، تو سی جے آئی نے انہیں عدالت سے باہر نکالنے کی وارننگ بھی دی

<div class="paragraphs"><p>چیف جسٹس چندرچوڑ / آئی اے این ایس</p></div>

چیف جسٹس چندرچوڑ / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روز آر جی کر معاملے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کی مانگ کرنے والے ایک وکیل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کی حمایت میں احتجاج جاری ہے۔ یہ ہڑتال کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور ہسپتال میں پیش آنے والے ریپ اور قتل کے واقع کے خلاف کی جا رہی ہے، جس کے بعد مغربی بنگال میں صحت کا نظام متاثر ہوا ہے۔

Published: undefined

سماعت کے دوران، چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ نے وکیل کی جانب سے ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کا مقصد سیاسی معاملات کو حل کرنا نہیں ہے اور وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ انہوں نے وکیل کو تنبیہ کی کہ وہ عدالت کے وقار اور قانونی نظم و ضبط کو برقرار رکھیں۔

Published: undefined

چیف جسٹس نے وکیل کو کہا، ’’یہ کوئی سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے۔ آپ بار کے رکن ہیں اور آپ کو عدالت کے سامنے اپنی دلیل پیش کرتے وقت قانونی اصولوں کا خیال رکھنا چاہیے۔‘‘ وکیل نے جب اپنی دلیل جاری رکھی تو سی جے آئی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے افسوس ہے، آپ میری بات سنیں ورنہ میں آپ کو عدالت سے باہر نکال دوں گا۔‘‘

Published: undefined

عدالت میں جونئر ڈاکٹروں نے بیان دیا کہ انہیں کام پر واپس آنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے بشرطیکہ حکومت کی طرف سے اعتماد بحالی کے وعدے پورے کیے جائیں، جیسا کہ 16 ستمبر کو وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات میں طے ہوا تھا۔ اس حوالے سے ڈاکٹروں کی ایک اہم میٹنگ بھی طے پائی ہے۔

دوسری جانب، مغربی بنگال حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ہڑتال کے دوران کام ترک کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ڈاکٹروں کو یہ یقین دلایا ہے کہ ان کے خلاف کوئی منفی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined