حیدرآباد: شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں مسلم طلبہ نے پیر کی شب بڑے پیمانے پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔ اس جلسہ میں تلنگانہ کی تمام یونیورسٹیوں کی طلبہ بشمول جے این یو کی طالبات عائشہ رینا اور لدیدا فرزانہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر تمام مظاہرین نے بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی جانب سے منظورہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مرکزی حکومت کی دوغلی پالیسی اور ہندو مسلم طبقات کو لڑانے کی ایک سازش قرار دیا۔ طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر مطالبہ کیا کہ این پی آر کو منسوخ کیا جائے۔
Published: undefined
انہوں نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو سے خواہش کی کہ این آر پی کو روکا جائے۔ ان طلبہ نے حکومت مخالف نعرے بازی کی اور مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے وزیراعلی سے خواہش کی کہ وہ اس ایکٹ کے خلاف اپنا موقف واضح کریں۔ اس جلسہ میں موجود کئی افراد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ان دو طالبات کا تقریباً دوگھنٹے تک انتظار کیا۔
Published: undefined
یہ دونوں طالبات جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اپنے ایک ساتھی لڑکے کو پیٹنے سے پولیس کو روکنے کے بعد سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جدوجہد کا چہرہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی کے خلاف احتجاج دہائی کی جدوجہد بن گئی ہے۔ کئی ممالک اپنے لیڈروں کے سبب بحران کاشکار بن گئے ہیں۔
Published: undefined
جے این یو کی طالبہ عائشہ رینا نے کہا کہ اقلیتیں ہجومی تشدد، فرضی انکاونٹرس، فساد کا سامنا کر رہی ہیں اور اب حکومت انہیں غیر قانونی تارکین وطن بنانا چاہتی ہے۔ پروفیسر پی ایل ویشویشور راو سابق پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی جنہوں نے سی اے اے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائرکی ہے، کہا کہ ملک کے مستقبل کے لئے یہ جدوجہد کی جارہی ہے تاکہ وحدت کا تحفظ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی تاریخی مقام ہے اور کوئی بھی احتجاج جس کی قیادت یہاں سے کی جاتی ہے، کامیاب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں خانہ جنگی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تقریباً 65عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined