قومی خبریں

عروس البلاد ممبئی میں امسال اکتوبر میں طوفانی بارش سے شہری حیرت زدہ

ملک کے تجارتی دارالحکومت عروس البلاد ممبئی میں جمعہ کو صبح سویرے اور پھر شام میں ہونے والی موسلادھار بارش نے شہریوں کو حیرت زدہ کردیا کیونکہ عام طور پر ممبئی میں 30 ،ستمبر کو مانسون ختم ہو جاتا ہے

ممبئی میں بارش / یو این آئی
ممبئی میں بارش / یو این آئی STR/Nitin Lawate

ممبئی: ملک کے تجارتی دارالحکومت عروس البلاد ممبئی میں جمعہ کو صبح سویرے اور پھر شام میں ہونے والی موسلادھار بارش نے شہریوں کو حیرت زدہ کردیا کیونکہ عام طور پر ممبئی میں 30 ،ستمبر کو مانسون ختم ہو جاتا ہے۔ جنوبی اور جنوبی وسطی ممبئی میں بھاری بارش سے شہری نظام کو درہم برہم کر دیا ہے۔

Published: undefined

جنوبی ممبئی میں تجارتی ضلع فورٹ،قلابہ ،محمدعلی روڈ،کرافورس مارکیٹ ،نریمان پوائنٹ اور جے جے فلائی اوور کے اطراف بھاری بارش سے ٹریفک جام رہا۔ آج دوپہر سے بھی ممبئی اور نواحی علاقوں اور پڑوسی تھانے شہر میں بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: undefined

دفتر موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ شہر میں بجلی کی چمک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ بھاری بارش کا امکان ہے۔آج دوپہر نماز جمعہ کے بعد ڈھائی بجے سے شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ممبئی میں "یلوالرٹ" جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ ہفتہ کو چالیس کلومیٹر کی رفتار سے ہؤا چلے گی۔ ممبئی، تھانے، پالگھر، پونے، رتناگیری، سندھودرگ، ستارا، دھولیہ اور نواحی اصلاح میں آئی۔ دہ چند روز بارش کا سلسلہ جاری رہیگا۔ دادر، انٹاپ ہل، پریل، سائن، ماہم چمبور، باندرہ اور مغربی ومشرقی مضافاتی علاقوں میں بھی بھاری بارش ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined