قومی خبریں

فضائی آلودگی: ممبئی کے شہری سردی وگلے کی سوزش سے پریشان

بگڑتے ہوئے ماحول کی وجہ سے ممبئی کے شہری  سردی اور گلے کی سوزش میں مبتلا ہیں اور بچوں سے لے کر بڑوں تک  ہر کوئی اس مسئلے کا شکار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی کا ماحول جس طرح سے کچھ دنوں سے خراب ہو رہا ہے، اس سے شہریوں کی صحت متاثر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بھی دھول، دھول کے ذرات اورا سموگ کی وجہ سے ہوا کے معیار کے بگڑنے کی وجہ سے رہنما خطوط کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

بگڑتے ہوئے ماحول کی وجہ سے ممبئی کے شہری  سردی اور گلے کی سوزش میں مبتلا ہیں۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک یہ دیکھا گیا ہے کہ ہر کوئی اس مسئلے کا شکار ہے۔موسمیاتی تبدیلی ممبئی کے علاقے سمیت ممبئی کی ہوا کے معیار کو بری طرح متاثر کر رہی ہے ۔ اس کے نتیجے میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی سے شہریوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ممبئی میں شہری سردی اور گلے کی سوزش میں مبتلا ہیں۔

Published: undefined

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ناک، کان اور گلے کے اسپتال میں گلے کی خراش اور نزلہ زکام کے مریضوں کی تعداد میں 30 سے 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہ اضافہ گزشتہ 20 سے 25 دنوں میں ہوا ہے۔ اسی طرح جے جے ہسپتال میں گزشتہ 10 سے 15 دنوں میں سردی اور گلے کی سوزش کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جے جےہسپتال میں شعبہ جنرل میڈیسن کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر مدھوکر گائیکواڑ نے کہا کہ اسپتال میں نزلہ زکام اور گلے کی سوزش کے مریضوں کی تعداد میں 20 سے 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined