قومی خبریں

وزیر دفاع راج ناتھ کو شہریوں کے گروپ نے لکھا خط، لکھا ہندوستان اسرائیل کو ہتھیار نہ دے

سابق ججوں، سفارت کاروں اور ماہر اقتصادیات سمیت 25 شہریوں کے ایک گروپ نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا لائسنس منسوخ کرنے کو کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ  لمبی ہوتی جا رہی ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر جان لیوا حملے کر رہے ہیں۔ ادھر اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ حماس کو تباہ کرنے کے بعد ہی دم لے گا۔ اسی دوران ایران گئے  حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو بھی قتل کر دیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

Published: undefined

اس واقعے کے بعد ایران اور دیگر ممالک کے بھی جنگ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستان  بھی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایک بڑی جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان، سابق ججوں، سفارت کاروں، کارکنوں، مصنفین اور ماہر اقتصادیات سمیت ملک کے 25 شہریوں کے ایک گروپ نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا لائسنس منسوخ کرنے پر زور دیا ہے۔

Published: undefined

اس خط میں کہا گیا ہے کہ انہیں  اسرائیل کو فوجی ہتھیاروں اور جنگی سامان کی سپلائی کے لیے مختلف ہندوستانی کمپنیوں کو برآمدی لائسنس اور اجازت جاری رکھنے پر تشویش ہے۔ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) نے واضح طور پر فیصلہ دیا ہے کہ اسرائیل اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Published: undefined

30 جولائی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو کسی بھی فوجی مواد کی فراہمی بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ہندوستان کی ذمہ داریوں اور ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 51 (سی) کے ساتھ پڑھے گئے آرٹیکل 21 کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔ اس لیے آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ زیر بحث برآمدی لائسنس منسوخ کر دیں اور اسرائیل کو فوجی سازوسامان فراہم کرنے والی کمپنیوں کو نئے لائسنس دینا بند کر دیں۔

Published: undefined

واضح رہےکہ ہندوستان کی کئی سرکاری اور نجی کمپنیاں اسرائیلی دفاعی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ مل کر ہتھیار بنانے میں مصروف ہیں۔ یہ ہندوستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کے زیادہ حصے اسرائیلی کمپنیوں کے لیے تیار کرتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined