قومی خبریں

شہر یت ترمیمی قانون تمام ریاستوں کو نافذ کرنا ہوگا: شیوراج سنگھ

شیوراج سنگھ نے کہا کہ فی الحال 2014 تک کے پناہ گزینوں کو اس قانون کے تحت شہریت دینے کا التزام کیا گیا ہے، اس کے بعد آنے والوں کو بھی شہریت دینے کے راستے کھلے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی نائب صدر شیوراج سنگھ نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) تمام ریاستوں کو نافذ کرنا ہوگا۔ شیوراج سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ قانون پارلیمنٹ نے بنایا ہے۔ دونوں ایوان نے اسے منظور کیا ہے۔ اسے نافذ کرنے سے ریاست منع نہیں کرسکتی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ائینی عہدہ پر بیٹھے ریاستوں کے وزیراعلی اسے ریاستوں میں نافذ کرنے سے انکار نہیں کرسکتے۔ انہیں نافذ کرنا ہی ہوگا، دوسرا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس دوسرے راستے بھی ہیں، حالانکہ انہیں امید ہے کہ ایسی نوبت نہیں آئے گی۔

Published: undefined

سنگھ نے کہا کہ فی الحال 2014 تک کے پناہ گزینوں کو اس قانون کے تحت شہریت دینے کا التزام کیا گیا ہے، اس کے بعد آنے والوں کو بھی شہریت دینے کے راستے کھلے ہیں۔

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں شیوراج سنگھ نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی دونوں الگ ہیں۔ سی اے اے مذہبی بنیاد پر اذیت کے شکار لوگوں کو شہریت دینے کے لئے لایا گیا ہے جبکہ این آر سی ملک کے کسی بھی شہری پر نافذ نہیں ہوگا۔ اس سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ یہ انہی کے لئے ہے جو ملک میں غیرقانونی طریقہ سے غلط ارادے سے آئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست کے سبب اس بارے میں بھرم پھیلا رہی ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے انہیں فائدہ ہوگا، لیکن اب بھرم دور ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ میں اس بل پر بحث میں حصہ لیا۔ بعد میں ایک و یڈیو جاری کیا۔ جب اس پر بحث ہو رہی تھی تو اس پر سونیا گاندھی نے ایک لفظ نہیں بولیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی تو ملک میں کم ملک سے باہر زیادہ رہتے ہیں، پارلیمنٹ میں بحث کے دوران وہ بھی موجود تھے لیکن انہوں نے بھی اس معاملہ پر ایک لفظ نہیں کہا۔ اب وہ اس پر ہائے توبہ مچا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined