قومی خبریں

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپّا کو سی آئی ڈی کا نوٹس، پوسکو معاملے میں تفتیش کے لیے طلب

یدی یورپا کے خلاف پوسکو قانون اور تعزیرات ہند کی دفعہ 354 A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ ایک 17 سالہ لڑکی کی ماں کی شکایت پردرج کیا گیا تھا، جس کا گزشتہ ماہ انتقال ہو گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>یدی یورپا / سوشل میڈیا</p></div>

یدی یورپا / سوشل میڈیا

 

سی آئی ڈی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو ان کے خلاف درج پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل افینس ایکٹ (پوسکو) کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔ سی آئی ڈی نے اس کے لیے انہیں نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یدی یورپا پر پوسکو اور تعزیرات ہند کی دفعہ 354 A کے تحت مقدمہ درج ہے۔ یہ مقدمہ ایک 17 سالہ لڑکی کی ماں کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق یدی یورپّا فی الوقت دہلی میں ہیں اور ان کی واپسی کے بعد ان کے سی آئی ڈی کی تفتیش میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے رواں سال 2 فروری کو ایک میٹنگ کے دوران شکایت کنندہ کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ سداشیو نگر پولیس کے ذریعے 14 مارچ کو کیس درج کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آلوک موہن نے فوری طور پر مزید تحقیقات کے لیے کیس سی آئی ڈی کو سونپنے کا حکم جاری کیا تھا۔ یدی یورپا پر الزامات لگانے والی 54 سالہ خاتون کا پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے گزشتہ ماہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہو گیا۔

Published: undefined

بی جے پی کے سینئر لیڈر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانونی طور پر اس مقدمے کا سامنا کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی نے انہیں منگل (11 جون) کو ایک نوٹس بھیجا تھا جس میں انہیں بدھ کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔ چونکہ وہ اس وقت دہلی میں ہیں اس لیے انہوں نے وقت طلب کیا ہے۔ وہ تین دن کے بعد پولیس کے سامنے پیش ہوں گے۔ پولیس نے کہا ہے کہ سی آئی ڈی پہلے ہی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت متاثرہ اور اس کی ماں کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined