قومی خبریں

مرحوم حافظ اسحاق کی اہلیہ کا انتخاب، گاؤں کا ماحول بگاڑنےوالوں کے منہ پر طمانچہ

گاؤں کے رہنے والے نوین کمار کا سکینہ بی کی جیت پر کہنا تھا کہ ان کو بہت خوشی ہے کیونکہ گاؤں کے آس پاس کے سماج میں موجودہ بھائی چارے پر سوال اٹھ رہے تھے جس کا بہت برا ثر پڑ رہا تھا۔

تصویر آس محمد
تصویر آس محمد 

بریلی کے کیارا بلاک کے پرگواں گاؤں میں قتل کیے گئے حافظ اسحاق کی اہلیہ کو گاؤں والوں نے ایک طرفہ عوامی حمایت دے کر پردھان منتخب کر لیا ہے۔ واضح رہے اس گاؤں میں گزشتہ ماہ حافظ اسحاق نے پردھان کا چناؤ جیتا تھا اور چناؤ جیتنے کے کچھ دنوں بعد اپنی ہار سے بوکھلائے حافظ اسحاق کے حریف موہر سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے حافظ اسحاق کا قتل کر دیا تھا۔ جس کے سبب علاقہ میں فرقہ وارانہ تناؤ پیدا ہوگیا تھا اور یہ معاملہ کافی مشہور ہوا تھا۔

Published: undefined

تصویر آس محمد

واضح رہے حافظ اسحاق 59 ووٹوں سے چناؤ جیتے تھے اور اب ان کی اہلیہ سکینہ 563 ووٹوں سے چناؤ جیتی ہیں۔ حافظ اسحاق کے قتل کے الزام میں جیل میں بند موہر سنگھ کی اہلیہ کو صرف 13 ووٹ ہی گاؤں والوں نے دیئے۔ واضح رہے اس گاؤں میں کل 1684 ووٹر ہیں جس میں 840 ووٹ غیر مسلم حضرات کے ہیں اور 844 ووٹ مسلم برادری کے ہیں اور سکینہ کو 884 ووٹ ملے ہیں جبکہ موہر سنگھ کی اہلیہ کو صرف 13 ووٹ ملے ہیں۔

Published: undefined

نو منتخب پردھان سکینہ بی حافظ اسحاق کی بیوا ہیں۔ حافظ اسحاق کا 20مئی کو ان کے مخالفین کے ذریعہ ان کا قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کے بعد گاؤں کا ماحول خراب ہو گیا اور پولیس نے کارروائی کر کے مرکزی ملزم موہر سنگھ سمیت ملزمین کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد میں پردھان کے دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

پردھان کے ضمنی انتخابات میں ویسے تو کئی امیدوار میدان میں تھے لیکن ماحول کی وجہ سے یہ سمجھا جا رہا تھا کہ مقابلہ حافظ اسحاق کی بیوا سکینہ بی اور حافظ اسحاق کے مبینہ قاتل موہر سنگھ کی اہلیہ ریشمی کے درمیان ہوگا، لیکن نتائج سے واضح ہو گیا کہ گاؤں والوں نے موہر سنگھ کی اہلیہ کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ سکینہ بی کو 884 ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ دوسرے نمبر پر امر ناتھ کو 321 ووٹ، تیسرے نمبر پر اجے پٹیل کو 136 ووٹ، ریشمی کو 13 ووٹ اور کئی امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔

Published: undefined

سکینہ نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ یہ جیت ان کی نہیں ہے بلکہ ان کے مرحوم شوہر کی ہے اور گاؤں والوں نے ان کے مرحوم شوہر کو ایک مرتبہ پھر کامیاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں والوں نے جس اعتماد کا اظہار ان پر کیا ہے وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک ان کے مرحوم شوہر کے قاتلوں کو سزا نہیں مل جائے گی جب تک وہ انصاف کے لئے جد و جہد کرتی رہیں گی۔

Published: undefined

گزشتہ 20 مئی کی شام کو جب اسحاق اپنی اہلیہ کے ساتھ دوائی لے کر گھر واپس لوٹ رہے تھے تب کچھ مخالفین نے ان پر گولی باری شروع کر دی، جس سے ان کا موقع پر ہی انتقال ہو گیا اور ان کی اہلیہ اس حملہ میں زخمی ہوگئیں۔ قتل کے دن اسحاق کی جیت کو یعنی اس کو پردھان منتخب ہوئے صرف 17 دن ہی گزرے تھے۔ سکینہ کی جیت کی خبر کے بعد کینٹ کےانسپیکٹر راجیو سنگھ خود فورس لے کر ان کے پاس پہنچے اور پورے حفاظتی انتظامات کے ساتھ انہیں گاؤں پہنچایا۔

Published: undefined

تصویر آس محمد

گاؤں کے رہنے والے نوین کمار کا سکینہ بی کی جیت پر کہنا تھا کہ ان کو بہت خوشی ہے کیونکہ ان کے شوہر کا قتل بہت ہی افسوسناک اور تکلیف دہ تھا اور اس سے گاؤں کے آس پاس کے سماج میں موجود بھائی چارے پر سوال اٹھ رہے تھے جس کا بہت برا ثر پڑ رہا تھا۔

Published: undefined

حافظ اسحاق کے بھائی رضا نے بتایا کہ جس دن ضمنی انتخابات ہوئے تھے اس دن بہت تیز بارش ہو رہی تھی، لیکن تیز بارش کے با وجود ووٹر رکے نہیں اور ان ووٹر کا مقصد ہندو مسلم بھائی چارے کی حفاظت کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے لوگوں نے گاؤں کے بھائی چارے اور آپسی محبت کو بچا لیا جس کے ہم سبھی احسان مند ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined