قومی خبریں

لکھنؤ کے گودام سے 17 لاکھ روپے کی چاکلیٹ چوری

سدھو نے پولیس کو بتایا کہ کم از کم 150 کارٹن چاکلیٹ جن کی مالیت 17 لاکھ روپے ہے اور بسکٹ کے چند ڈبوں کی چوری ہوئی ہے۔

چاکلیٹ کی علامتی تصویر
چاکلیٹ کی علامتی تصویر 

لکھنؤ: لکھنؤ کے چنہٹ علاقے میں نامعلوم بدمعاشوں نے ایک گودام سے مشہور چاکلیٹ برانڈ کے تقریباً 150 کارٹن چوری کر لیے۔ جن کی قیمت 17 لاکھ روپے ہے۔ معلومات کے مطابق یہ گودام تاجر راجندر سنگھ سدھو کا ہے جو شہر میں ایک ملٹی نیشنل چاکلیٹ برانڈ کے ڈسٹری بیوٹر ہیں۔

Published: undefined

سدھو نے پولیس کو بتایا کہ کم از کم 150 کارٹن چاکلیٹ جن کی مالیت 17 لاکھ روپے ہے اور بسکٹ کے چند ڈبوں کی چوری ہوئی ہے۔ پولیس میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں سدھو نے کہا کہ وہ حال ہی میں چنہٹ میں واقع اپنے پرانے گھر سے گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ کے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرانے گھر کو چاکلیٹ تقسیم کرنے کے لیے گودام کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

Published: undefined

منگل کے روز ان کے پاس چنہٹ سے ایک پڑوسی کا فون آیا جس نے انہیں بتایا کہ ان کے گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے۔ گھر پہنچا تو دیکھا کہ سارا گودام خالی تھا۔ چور اپنے ساتھ سی سی ٹی وی کا ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر بھی لے گئے۔ سدھو نے پولیس کو بتایا، ’’ایک اور پڑوسی نے مجھے بتایا کہ اس نے رات کو ایک پک اپ ٹرک کی آواز سنی اور سوچا کہ میں کچھ سامان لینے آیا ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ اس ٹرک کو شرپسندوں نے چوری کا سامان لادنے کے لیے استعمال کیا ہوگا۔’’

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہ اسٹاک کچھ دن پہلے پہنچا تھا اور اسے شہر میں تقسیم کیا جانا تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹرن زون سید عباس علی نے کہا کہ علاقے کے دیگر حصوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined