قومی خبریں

چراغ پاسوان نے کی ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت، کہا- ‘حکومت کے پاس ڈیٹا ہونا چاہیے‘

چراغ پاسوان نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ذات کو دھیان میں رکھتے ہوئے بہت سی اسکیمیں بناتی ہیں، تاکہ ذات کو مرکزی دھارے سے جوڑا جا سکے۔ حکومت کو یہ جانکاری ہونی چاہیے کہ کس ذات کی کتنی آبادی ہے

<div class="paragraphs"><p>چراغ پاسوان / آئی اے این ایس</p></div>

چراغ پاسوان / آئی اے این ایس

 
IANS

رانچی: مرکز میں حکمراں بی جے پی کو جھٹکا دیتے ہوئے مودی حکومت میں وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں رہی ہے۔ حکومت کے پاس ڈیٹا ہونا چاہیے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب چراغ پاسوان نے مودی حکومت سے علیحدہ رخ اختیار کیا ہے۔ اس سے پہلے چراغ پاسوان نے لیٹرل انٹری کے معاملے پر بھی حکمت کے برعکس آواز اٹھائی تھی۔

Published: undefined

چراغ پاسوان نے اتوار کو رانچی میں کہا، ’’ہماری پارٹی نے ہمیشہ سے ذات پر مبنی کی مردم شماری کی حمایت کی ہے اور ہم اس کے حق میں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے۔ ریاستی اور مرکزی حکومتیں کئی بار ذات کو ذہن میں رکھتے ہوئے منصوبے بناتی ہیں۔ جس سے مخصوص ذات کو مرکزی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ لہذا حکومت کے پاس یہ معلومات ہونی چاہئیں کے کہ کس ذات کی کتنی آبادی ہے تاکہ اسی حساب سے فنڈ جاری کیا جا سکے۔‘‘

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا، ’’میں ان اعدادوشمار کو پبلک کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ اگر ڈیٹا کو عام کیا جائے تو اس سے معاشرے میں تفرقہ انگیز حالات پیدا ہوں گے۔ کئی بار عدالت نے حکومت سے ذات کی آبادی کے بارے میں معلومات بھی مانگی ہیں۔ ایسے میں میرا ماننا ہے کہ یہ اعداد و شمار حکومت کے پاس ہونے چاہئیں۔ تاکہ اسکیموں کے نفاذ کو بہتر بنایا جا سکے اور عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کے کامیاب نفاذ میں مدد مل سکے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined