بہار اسمبلی انتخاب کا نتیجہ آ چکا ہے اور این ڈی اے نے 125 سیٹوں پر فتح کا پرچم لہرا کر اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اس کے باوجود بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل مودی بہت خوش نظر نہیں آ رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این ڈی اے کو 150 سے 160 سیٹیں مل سکتی تھیں، لیکن چراغ پاسوان نے کچھ سیٹوں پر کافی نقصان پہنچایا۔ سشیل مودی نے واضح لفظوں میں کہا کہ چراغ پاسوان کی پارٹی ایل جے پی نے ووٹ کاٹنے کی سیاست کی جس کی وجہ سے این ڈی اے کو امید سے کم سیٹیں حاصل ہوئیں۔
Published: undefined
سشیل مودی نے نتیش کمار کے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بننے کے تعلق سے بھی اپنا رد عمل میڈیا کے سامنے ظاہر کیا اور کہا کہ وہ این ڈی اے کا چہرہ ہیں اور اس تعلق سے کوئی شبہ پارٹی لیڈروں کے درمیان نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ نتیش کمار کو این ڈی اے نے اپنا وزیر اعلیٰ امیدوار بنایا تھا اس لیے وہی وزیر اعلیٰ بنائے جائیں گے۔ ساتھ ہی این ڈی اے کی فتح پر اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ایگزٹ پول کا رجحان آنے کے بعد پارٹی لیڈروں میں کچھ مایوسی ضرور تھی، لیکن ریزلٹ ہمارے حق میں آیا، اس سے سبھی نے راحت کی سانس لی ہے۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان سشیل مودی نے چراغ پاسوان اور این ڈی اے کے رشتوں پر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایل جے پی کی وجہ سے این ڈی اے کو 30-25 سیٹوں کا نقصان ہوا ہے، وہ بہار میں این ڈی اے کا حصہ نہیں ہے۔ مرکز میں اس کا کیا کردار ہوگا، اس کا فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز