شاہجہانپور: سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر چنمیانند کے خلاف قانون کی طالبہ کی جانب سے مجسٹریٹ کے سامنے عصمت دری اور جنسی ہراسانی کا بیان درج کرائے جانے کے بعد سے اب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق چنمیانند کی حالت مبینہ طور پر خراب ہے اور بدھ کے روز حالت مزید بگڑ گئی۔ متاثرہ طالبہ نے چنمیانند کی گرفتاری عمل میں نہ لائے جانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور خودکشی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
Published: 18 Sep 2019, 7:10 PM IST
خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ڈاکٹروں کی پوری ٹیم چنمیانند کی صحت کی جانچ کر رہی ہے اور ان کا شوگر لیول لگا تار کم اور زیادہ ہو رہا ہے جس سے علاج میں پریشانی ہو رہی ہے۔ چنمیانند کا علاج انہیں کی رہائش گاہ پر ہو رہا ہے۔
Published: 18 Sep 2019, 7:10 PM IST
واضح رہے کہ پیر کو طالبہ کے ذریعہ ایس آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان درج کیے جانے کے بعد سے چنمیانند کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ دوسرے دن بھی ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی جبکہ تیسرے دن بدھ کے روز ان کی حالت مزید بگڑی ہوئی بتائی جا رہی ہے۔
Published: 18 Sep 2019, 7:10 PM IST
قانون کی طالبہ نے پیر کو مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چنمیانند نے اس کے ساتھ کئی بار عصمت دری کی ہے اور نہاتے وقت اس کا ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا ہے۔ طالبہ نے مجسٹریٹ کو کچھ ثبوب بھی پیش کیے تھے۔
Published: 18 Sep 2019, 7:10 PM IST
ادھر سوامی چنمیا نند کے خلاف کاروائی میں مسلسل ہو رہی تاخیر سے دلبرداشتہ طالبہ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اگر چنمیا نند گرفتار نہ کیا گیا تو وہ خود کشی کرلے گی۔ طالبہ نے ایس آئی ٹی پر کاروائی میں لاپرواہی برتنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ طالبہ اپنے بھائی و والد کے ساتھ سخت سیکورٹی میں الہ آباد روانہ ہو گئی۔ متاثرہ کے والد نے بتایا کہ الہ آباد جا کر وہ اپنے وکیلوں سے ملاقات کریں گے۔ ان کو اب تک کی ایس آئی ٹی کی جانچ کے بارے میں بتائیں گے۔ اس کے بعد طے کریں گے کہ آگے کی کیا کرنا ہے۔
Published: 18 Sep 2019, 7:10 PM IST
انہوں نے بتایا کہ اس پورے معاملے میں کیا چل رہا ہے، کیا کاروائی کی جارہی ہے اس ضمن میں انہیں کچھ بھی نہیں بتایا جارہا ہے۔ایس آئی ٹی کے افسران کچھ بھی صحیح جواب نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب میری بیٹی کے بیان درج کئے جاچکے ہیں تو چنمیا نند کو گرفتار کرنے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے!
وہیں دوسری جانب ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر چنمیانند معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کر رہی ہے اور حکومت کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: 18 Sep 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Sep 2019, 7:10 PM IST