قومی خبریں

چین کا لداخ پر بیان، ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت: کشن ریڈی

جی کشن نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ نے لداخ کو یونین ٹریٹری بنانے کے خلاف بیان دیا ہے کہ وہ لداخ کو یونین ٹریٹری تسلیم نہیں کرتا ہے، یہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لیہہ: مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے چین کے لداخ یونین ٹیرٹری کے بارے میں بیان کو ہندوستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بتادیں کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ چین، ہندوستان کے غیر قانونی طریقے سے بنائی جانے والی لداخ یونین ٹریٹری کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

Published: undefined

جی کشن نے چین کے اس بیان کے ردعمل میں یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'چین کے وزیر خارجہ نے لداخ کو یونین ٹریٹری بنانے کے خلاف بیان دیا ہے کہ وہ لداخ کو یونین ٹریٹری تسلیم نہیں کرتا ہے، یہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے میں عوام کی طرف سے اس بیان کی مذمت کرتا ہوں'۔

Published: undefined

جی کشن نے نے کہا کہ لداخ کو یونین ٹریٹری کا درجہ ملا ہے اور یہاں اب ترقی ہو رہی ہے ایسے میں چین کا یہ بیان غلط ہے۔ موصوف نے کہا کہ چین کے اس بیان سے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ بتادیں کہ مشرقی چین میں ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined