سرحد پر 20 فوجیوں کی شہادت کے بعد ہندوستانی حکومت نے جن59 چینی ایپس کو بندکرنے کا حکم جاری کیا ہے اس کے بعد سے چینی کمپنیوں میں ہڑکمپ مچ گیا ہے اور اب چینی حکومت ہندوستان کے اس فیصلہ کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔ چین نے اس کے یہاں سے آپریٹ کئےجارہے 59 موبائل ایپ پر ہندوستان کے ذریعہ پابندی لگائے جانے پر اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھیدبھاؤ والا رویہ قرار دیا اور اس کی مخالفت کی۔
Published: undefined
چین کے یہاں واقع سفارت خانہ نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ہندوستان کا یہ فیصلہ مشکوک اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس نے کہاکہ یہ فیصلہ تجارت اور ای کامرس کے عام قوانین کے خلاف ہے۔ یہ ہندوستان میں مقابلہ اور صارفین کے مفادات کے بھی موافق نہیں ہے۔
Published: undefined
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جن ایپ پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ان کا ہندوستان میں بہت بڑی تعدادمیں لوگ استعمال کرتے ہیں اور ان کو آپریٹ کرنے میں سبھی قوانین کی پیروی کی جاتی ہے۔ اس فیصلہ سے ہندوستان میں مقامی لوگوں کے روزگار پر اثر پڑے گا ساتھ ہی صارفین کے مفادات متاثر ہوں گے۔
Published: undefined
چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ہندوستان دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی شعبہ میں باہمی فائدے کودھیان میں رکھے گا۔ چین کی درخواست ہے کہ ہندوستان سبھی سرمایہ کاروں اور سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کے تحت دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو دھیان میں رکھے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined