کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایل اے سی پر چین کی فوج کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر ایک بار پھر پی ایم مودی کو گھیرا ہے۔ انہوں نے اس کے لیے براہ راست پی ایم مودی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارے ملک میں اسٹریٹیجک پل بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم کی خاموشی سے پی ایل اے کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔ اب خدشہ ہے کہ وزیر اعظم کہیں اس پل کا افتتاح کرنے نہ پہنچ جائیں۔
Published: undefined
ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ کی سرحد پر ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی ہے۔ اس کشیدگی میں اضافے کے پیچھے چین کی نئی حرکت ہے۔ چین پینگونگ تسو جھیل کے کنارے ایک پل بنا رہا ہے۔ یہ پل 400 میٹر سے زیادہ لمبا ہے اور ایک بار مکمل ہونے سے چین کو خطے میں ایک اہم فوجی برتری حاصل ہو جائے گی۔ یہ پل آٹھ میٹر چوڑا ہے اور پینگونگ تسو جھیل کے شمالی کنارے پر چینی فوج کے اڈے کے بالکل جنوب میں واقع ہے۔ یہاں چینی اسپتال اور فوجیوں کی رہائش گاہیں بھی ہیں۔ یہ مشرقی لداخ کے قریب پینگونگ تسو جھیل کے ساتھ ایک ایسا علاقہ ہے، جس پر بھارت اور چین کے درمیان تعطل پیدا ہو رہا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 جنوری کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ چینی تعمیراتی کارکن ایک بھاری کرین کا استعمال کرتے ہوئے پل کے ستونوں کو کنکریٹ کے سلیب سے جوڑنے میں مدد کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں اس پل کا ذکر کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined