بیجنگ: عالمی وبا کورونا وائرس کے ڈیلٹا وائرس کی قسم سے نمٹنے کے لئے چین نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے وائرس کی مقامی منتقلی کے کیسز کو لگام ڈالنے کی کوششیں کر رہا ہے، کورونا کی نئی قسم سے نبرد آزما ہونے کے لئے اسپتالوں میں بھی ہنگامی بنیادوں کے تحت پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ریاستی کونسل کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کیسز کے علاج کے لئے مختص اسپتالوں میں انفیکشنز پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں۔ دستاویز میں کہا گیا کہ بغیر علامات والے کیسز کے ساتھ ساتھ درآمدی اور مقامی منتقلی کے تمام نوول کورونا وائرس کیسز کو مختص اسپتالوں کے قرنطینہ وارڈز میں داخل اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں سے علیحدہ رکھا جانا چاہئے۔
Published: undefined
قرنطینہ وارڈز میں کام کرنے والے عملہ کا اپنے کام کی جگہ پر داخل ہونے سے قبل مکمل ویکسی نیشن کرنا لازمی ہے، مزید کہا گیا ہے کہ عملہ کو بھی الگ تھلگ رکھنے کے لئے انتظامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث ووہان شہر کی پوری آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ووہان میں ماس کورونا ٹیسٹنگ کے فیصلے کی بڑی وجہ کورونا کے سات کیسز رپورٹ ہونا تھے۔
Published: undefined
حکام کے مطابق ووہان میں باہر سے کام کے لئے آنے والے مزدوروں میں کورونا کے یہ کیسز دریافت ہوئے، جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران مقامی سطح پر کورونا کیسز آنے کا سلسلہ ٹوٹا۔ حکام نے کورونا کیسز کے بڑھنے پر موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کو بیجنگ میں داخلے سے بھی روک دیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز