قومی خبریں

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے اور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

 
SHAH JUNAID

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے اور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 14 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے سفر کرنے والوں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

Published: undefined

خشک موسم کے بیچ وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہو سکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined