نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2020-21 کے لئے تیسری سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کا کوئی آف لائن امتحان نہیں ہوگا۔ ان تمام طلباء کو فراہم کی گئی ورک شیٹ اور اسائنمنٹ کی تشخیص کی بنیاد پر نمبر دیئے جائیں گے۔ سال 2020 میں پرائمری سے مڈل لیول تک کلاس روم میں تدریس نہ ہونے کی وجہ سے تحریری امتحان کو سبجیکٹ اسائنمنٹ اور پروجیکٹ اسسمنٹ سے تبدیل کر دیا گیا ہے، جن کی بنیاد پر بچوں کو نمبر اور گریڈ دیئے جائیں گے۔
Published: undefined
نیز دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2020-21 میں نرسری سے لے کر درجہ دوم تک کے تمام تمام طلباء کو اگلے تعلیمی سیشن کے لئے براہ راست اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی۔ تاہم کے جی سے لے کر سیکنڈ کلاس تک کے طلبا کو گریڈ یا نمبرات، موسم سرما وقفہ کے اسائنمنٹ اور والدین کے ساتھ مشترکہ کی گئی ورک شیٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔
Published: undefined
آج تک کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا ’’درجہ 8 تک کے بچوں کو ’نو ڈٹنشن پالیسی‘ کے تحت اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی لیکن اس سال بچوں کے کیا سیکھا یہ سمجھنا بھی ضروری ہے تاکہ ہم اگلے تعلیمی سال کے لیے بہتر تیاری کر سکیں۔ لہذا اس سال ہم درجہ 8 تک کے بچوں کی کسی تحریری امتحان کے بجائے سال بھر میں کیے جانے والے ورک شیٹ اور اسانمنٹ کی بنیاد پر تشخیص کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز