نفرت کے سوداگروں نے رکبر خان اور عمر خان کی جان تو لے لی لیکن ان دونوں کے بچوں کے حوصلہ کم نہیں کر پائے ۔ ان دونوں کے بچے اپنے والد کے قتل کے باوجود مایوسی کا شکار نہیں ہوئے اور انہوں نے کھیل کود میں ضلع ستح پر میڈل جیت کر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ ے ہیں ۔ ایسے تین خاندان جن کے والد حجومی تشدد کا شکار ہوئے تھے ان کے چھہ بچوں نے ضلع ستح پر کھیل کود کے مقابلوں میں میڈل حاصل کئے ہیں اور اب یہ بچے صوبائی ستح کے مقابلوں کے لئے محنت کر رہے ہیں ۔ ان کی اس کوشش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طلباء اور چاچا نہرو مدرسے کی انتظامیہ مدد کر رہی ہے۔ علی گڑھ میں رہ کر یہ بچے قومی مقابلوں کی تیاری کر رہے ہیں اور کھیل کود کے ساتھ تعلیم میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں ۔
Published: 05 Oct 2019, 3:10 PM IST
ملک کے سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی اہلیہ سلما انصاری علی گڑھ میں چاچا نہرو کے نام سے ایک مدرسہ چلاتی ہیں اور اس مدرسے میں ماب لنچنگ کا شکار ہوئے والدین کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ اس مدرسے کے پرنسپل محمد راشد کا کہنا ہے کہ مدرسے میں دینی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہندی، انگریزی بھی پڑھائی جاتی ہے ۔ یہاں رکبر عرف اکبر خان کے تین اور ہریانہ میں مارے گئے عمر کے بیٹے سرفراز سمیت چھہ بچے ہیں ۔
Published: 05 Oct 2019, 3:10 PM IST
راشد کا کہنا ہے کہ حال ہی میں رکبر اور عمر کے بچوں نے ضلع ستح کے مقابلوں میں کئی میڈل حاصل کئے ہیں ۔ انہیں باکسنگ، کراٹے، کیرم وغیرہ کھیلوں میں تربیت دی جا رہی ہے ۔ اس مدرسے کے دوسرے بچے صوبائی ستح پر باکسنگ میں میڈل جیتنے کے بعد اب قومی مقابلوں کی تیاری کر رہے ہیں ۔ ان بچوں نے حال ہی میں جھانسی میں ہوئے صوبائی ستح کے مقابلوں میں یہ میڈل جیتے ہیں ۔
Published: 05 Oct 2019, 3:10 PM IST
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے عامر منٹو نے علی گڑھ کو اپنا ٹھکانا بنایا ہوا ہے ۔ و ہ ماب لنچنگ کا شکار ہوئے خاندانوں کے بچوں کی تعلیم کی حصولی میں مدد کرتے ہیں۔ مدرسے میں ان بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کو اچھا ماحول دے کر ان کے ذہنوں سے ان کے والد کے قتل کی خراب یادوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
Published: 05 Oct 2019, 3:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Oct 2019, 3:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز