ہندوستان میں کورونا کے حالات اس وقت قابو میں ہیں۔ اس درمیان اچھی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ مرکزی حکومت نے سائنسداں طبقہ کے ساتھ غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 16 مارچ سے 14-12 سال کے بچوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع کی جائے گی۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ’’2008، 2009 اور 2010 میں پیدا ہوئے بچوں یا جو پہلے سے ہی 12 سال کی عمر سے زیادہ کے ہیں، انھیں 16 مارچ سے کووڈ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ کووڈ-19 ویکسین حیدر آباد واقع بایولوجیکل ای کے ذریعہ تیار کوربے ویکس ہوگا۔‘‘
Published: undefined
حکومت نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے لیے کووڈ-19 پریکوشن ڈوز کے لیے کو-موربیڈی کی حالت کو فوراً ہٹا دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بچے محفوظ ہیں تو ملک محفوظ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 عمر والے طبقہ کے بچوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگ اب پریکوشن ڈوز لگوا پائیں گے۔ میرا بچوں کے اہل خانہ اور 60 سے زیادہ عمر کے لوگوں سے گزارش ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں۔‘‘
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ 14 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پہلے سے ہی چل رہی ٹھیکہ کاری مہم کے تحت ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ’’اس لیے 16 مارچ 2022 سے، 60 سال سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کووڈ ویکسین کی احتیاطی خوراک کے لیے اہل ہوگی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز