متنازعہ گرو سوامی نتیہ آنند کے یہاں واقع آشرم اور اس کی جانب سے چلائے جارہے اسکول میں مبینہ طور پر دو نابالغ بچوں کو جبرا رکھنے اور ان کے ساتھ غیراخلاقی رویہ اپنانے کے معاملے میں پولس نے آشرم کے مقامی آپریٹر سمیت دو سادھویوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
Published: undefined
احمدآباد کے ایس پی (دیہی) اڑ وی اساری نے یو این آئی ہندی کو بتایا کہ آشرم کی آپریٹراور ان کی معاون کو اغوا، بچوں کو جبرا روک کر رکھنے وغیرہ اور ان سے مزدوری کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دونوں کو عدالت میں پیش کرکے مزید جانچ کےلئے انہیں ریمانڈ پر لیا جائے گا۔ اس معاملے میں ملزم بنائے گئے نتیہ آنند سے بھی پولس پوچھ تاچھ کرے گی اور ضرورت پڑی تو گرفتار کرے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ نتیہ آنند کے تمل ناڈو کی رہنے والی سابق پیروکار جناردن شرما نے گزشتہ یکم نومبر کو پولس کے سامنے الزام عائد کیا تھا کہ یہاں ہاتھی جن علاقے میں دہلی پبلک اسکول کی زمین پر بنے اس آشرم اور اسکول میں ان کے چار میں سے تین بچوں کو جبرا رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد پولس نے 14 سال کی ان کی ایک بیٹی اور 12 سال کے بیٹے کو وہاں سے بازیاب کرایا اور حال ہی میں اس معاملے میں مجرمانہ معاملہ درج کرایا گیا تھا۔ اسی معاملے میں آشرم سے دونوں سادھویو ں کو آج گرفتارکیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined