لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات میں بڑا جھٹکا لگا ہے اور پارٹی کی نشستیں آدھی رہ گئی ہیں۔ اس کا اثر اب یوپی کی سیاست پر بھی نظر آ رہا ہے۔ دراصل، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے آج (ہفتہ) وزراء کی میٹنگ بلائی تھی لیکن دونوں نائب وزرائے اعلیٰ برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ نے اس میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔
Published: undefined
اتنی اہم میٹنگ سے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کی غیر حاضری موضوع بحث بن گئی ہے اور ہر کسی کے ذہن میں سوال آنے لگے کہ انتخابی شکست کے بعد ایسا کیا ہوا کہ دونوں نائب وزرائے اعلیٰ نے یوگی کی میٹنگ سے ہی دوری بنا لی؟ بعد میں کہا گ یا کہ برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ راجدھانی دہلی میں موجود ہیں۔ وہاں انہوں نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات بھی کی۔ دوسری طرف یوگی آدتیہ ناتھ پھر سے یوپی میں پوری طرح سرگرم ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
یوپی میں شکست کے بعد بی جے پی نے خود کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اب ابتدائی جائزہ کے بعد کہا جا رہا ہے کہ یوپی میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کی کئی وجوہات ہیں۔ اس میں ارکان پارلیمنٹ کے خلاف ناراضگی سے لے کر ایس پی کے پی ڈی اے فارمولے سے پیدا ہونے والی مساوات تک کئی مسائل شامل ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس نے اتر پردیش سے بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ تمام 80 سیٹیں جیتنے کے دعوے کے ساتھ الیکشن میں اترنے والی پارٹی کو صرف 33 سیٹیں مل سکیں۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اسی ہار کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ طلب کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز