نئی دہلی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے جمعہ کو 'منی لانڈرنگ' معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ اپنی درخواست میں سورین نے ای ڈی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ سمن ان کی شبیہ، جمہوری طور پر منتخب جھارکھنڈ حکومت اور وہاں کے لوگوں کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔
Published: undefined
انہوں نے دیگر درخواستوں کے علاوہ منی لانڈرنگ کیس میں اپنے خلاف جاری سمن کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے سورین کو دو بار بلایا تھا، لیکن وہ نہیں پہنچے۔ ای ڈی ریاست میں منی لانڈرنگ کے دو بڑے معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔ پہلا معاملہ ریاست میں غیر قانونی کانکنی سے متعلق ہے۔ ایجنسی نے گزشتہ سال 17 نومبر کو کانکنی معاملے میں سورین سے پوچھ گچھ کی تھی۔
Published: undefined
دوسرا معاملہ ریاستی دارالحکومت رانچی میں مبینہ زمین گھوٹالے سے متعلق ہے۔ مبینہ زمین کے معاملے میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر سی رنجن اور دو تاجروں سمیت تیرہ افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
مرکزی تحقیقاتی ایجنسی ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے سورین کو 14 اگست کو رانچی میں واقع اپنے علاقائی دفتر میں بلایا تھا۔ انہوں نے اسے 'سیاسی طور پر محرک' کیس قراردیا اورای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے سمن پر سوال اٹھایا تھا اور ایجنسی سے اسے واپس لینے کو کہا تھا۔
تاہم ایجنسی نے سورین کے دعووں کو مسترد کر دیا اور دوسرا سمن جاری کرتے ہوئے ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined