قومی خبریں

گوا کے وزیراعلی منوہر پریکر کا انتقال

منوہر پاریکر چار مرتبہ گوا کے وزیر اعلیٰ رہے، طویل مدت تک کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد انہوں نے عالمی یوم کینسر کے موقع پر کہا تھا کہ انسانی دماغ کسی بھی بیماری پر جیت حاصل کر سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گوا کے وزیراعلی اور سابق مرکزی وزیرمنوہر پاریکر کا اتوار کی شام طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا، وہ 63 سال کے تھے ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے انکے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

منوہر پاریکر ستمبر کے مہینے میں امریکہ سے علاج کراکر ہندوستان لوٹے تھے۔ امریکہ میں ایک ہفتہ تک ان کا علاج چلا تھا۔ اس سے قبل ایک مرتبہ اور وہ علاج کے لئے تین مہینے تک امریکہ میں رہے تھے۔ امریکہ سے لوٹنے کے بعد بھی پچھلے سال اکتوبر میں ان کی طبیعت پھر خراب ہو گئی جس کے وجہ سے انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایک مہینہ ایمس میں داخل رہنے کے بعد انہیں ایئر ایمبولنس کے ذریعہ گوا لے جایا گیا تھا۔ گوا میں انہیں آئی سی میں داخل کرانا پڑا تھا۔

Published: undefined

صدر جمہوریہ کووندنے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’’طویل علالت کے بعد گوا کے وزیراعلی منوہر پاریکر کے انتقال کی خبر سن کر کافی دکھ ہوا۔ عوامی زندگی میں انکی ہمت ،لگن اور گوا کے وزیراعلی اور ملک کے وزیر دفاع کی حیثیت سے انکی خدمات کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔‘‘

منوہر پاریکر فروری 2018 سے پینکریاز کے کینسر میں مبتلا تھے۔ وہ چار مرتبہ گوا کے وزیر اعلیٰ رہے۔ طویل مدت تک کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد پاریکر نے عالمی یوم کینسر کے موقع پر کہا تھا کہ انسانی دماغ کسی بھی بیماری پر جیت حاصل کر سکتا ہے۔

Published: undefined

ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے منوہر پاریکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پاریکر جی نے ایک سال سے زیادہ وقت تک بیماری کا بہادری سے سامنا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined