دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو مرکزی حکومت سے دہلی میٹرو کو ٹرائل کی بنیاد پر مرحلہ وار طریقے سے دوبارہ شروع کئے جانے کی درخواست کی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا ہے کہ ’’دہلی میں کورونا انفیکشن کنٹرول میں ہے۔ ہم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ دہلی میٹرو ریل خدمات کو مرحلہ وار ڈھنگ سے ٹرائل کے طور پر دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی جانی چاہئے۔
Published: 24 Aug 2020, 8:11 AM IST
وزیراعلی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ سبھی کے تعاون سے دہلی میں اب کورونا کنٹرول میں ہے۔ دہلی نے جس طرح سے کورونا سے لڑائی لڑی ہے اس کی تعریف ملک کے علاوہ پوری دنیا میں ہورہی ہے۔
Published: 24 Aug 2020, 8:11 AM IST
انہوں نے کہا کہ ’’اب دہلی میں ہفتہ وار بازار اور ہوٹل کھول دیئے گئے ہیں۔ دہلی کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے ڈیزل کے دام آٹھ روپے فی لیٹر کم کئے گئے ہیں۔ یہاں کے سبھی تاجروں، دو کروڑ لوگوں اور سبھی اداروں کا شکریہ، مجھے یقین ہے کہ دہلی کی معیشت کو بھی ہم سب مل کر پٹری پر لائیں گے۔‘‘
Published: 24 Aug 2020, 8:11 AM IST
واضح رہے میٹرو کے بندہونے سے جہاں عام لوگوں کو سفر کرنے میں دشواری ہو رہی ہے وہیں دہلی میں میٹرو کو یومیہ کئی کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
Published: 24 Aug 2020, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Aug 2020, 8:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز