دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جیل سے اپنے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو پیغام دیا ہے۔ کیجریوال نے عآپ کے ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ روزانہ اپنے علاقوں کا دورہ کریں۔ کیجریوال کا یہ پیغام ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے عآپ کے ارکان اسمبلی و لیڈروں تک پہنچایا ہے۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا ہے ’’آپ کے کیجریوال نے جیل سے تمام ارکان اسمبلی کو پیغام بھیجا ہے۔ میں جیل میں ہوں، اس وجہ سے کسی بھی دہلی والے کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ ہر رکن اسمبلی اپنے علاقے کا روز دورہ کریں اور لوگوں سے ان کے مسائل پوچھیں کہ کسی طرح کی کوئی دقت تو نہیں ہو رہی ہے۔ جس کا جو بھی مسئلہ ہو اسے حل کریں۔ میں صرف سرکاری محکموں کے مسائل حل کرنے کی بات نہیں کر رہا، ہمیں لوگوں کے دیگر مسائل کے حل بھی کوشش کرنی ہے۔ دہلی کے دو کروڑ لوگ میرا خاندان ہیں، میری وجہ سے کوئی بھی دکھی نہیں ہونا چاہئے۔ خدا سب کو خوش رکھیں۔"
Published: undefined
واضح رہے کہ ای ڈی نے دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں 21 مارچ کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الوقت تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ سنیتا کیجریوال آج جب کیجریوال کا پیغام پڑھ رہی تھیں تو ان کے عقب کی دیوار پر ایک اور تصویر نظر آئی۔ اس بار بھگت سنگھ اور بابا صاحب امبیڈکر کی تصویروں کے ساتھ اروند کیجریوال سلاخوں کے پیچھے قید نظر آئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined