راجستھان میں اسمبلی اجلاس شروع ہونے والا ہے، اور اس سے ٹھیک پہلے ریاست کی کانگریس حکومت گزشتہ بجٹ میں کیے گئے اعلانات کو پورا کرنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہے۔ اسی کے تحت وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ہفتہ کے روز راجستھان پولیس محکمہ کو 201 کروڑ روپے کی مالی منظوری دی ہے۔ اس رقم سے ریاست کے مختلف اضلاع میں پرانے پولیس تھانوں اور چوکیوں کو نکھارنے کا کام ہوگا۔ علاوہ ازیں 26 نئے تھانے، 3 سائبر تھانے اور 16 پولیس چوکیوں کی تعمیر کروائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں 9 نئے ایس پی اور سی او دفتر بھی بنوائے جائیں گے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں ایس پی اور سرکل افسر دفاتر، نئے جدید پولیس تھانوں اور پولیس چوکیوں کی تعمیر کے لیے 176.11 کروڑ روپے دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس لائن سروہی، چھٹی بٹالین، آر اے سی دھول پور اور میواڑ بھیل کور کھیرواڑا کی ایڈمنسٹریٹو عمارتوں کی تعمیر کروانے کے لیے 25.37 کروڑ روپے کی مالی منظوری فراہم کی گئی ہے۔ تجویز کے مطابق ریاست میں 26 نئے تھانوں اور 3 سائبر تھانوں کی تعمیر کے لیے 99.72 کروڑ روپے، 16 پولیس چوکیوں کی تعمیر کروانے کے لیے 13.15 کروڑ روپے، 16 پولیس تھانوں کی مرمت اور از سر نو تعمیر کے لیے 55.02 کروڑ روپے، اور 9 نئے ایس پی و سرکل دفاتر کے لیے 8.20 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے سے ریاست میں نظامِ قانون برقرار رکھنے میں آسانی ہوگی۔ اس سے عوام کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل کر لیے جائیں گے۔ سائبر تھانوں کی تعمیر سے ریاست بھر میں سائبر جرائم کی بھی روک تھام ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سائبر تھانوں سمیت نئے پولیس تھانوں، پولیس چوکیوں اور ایڈمنسٹریٹو عمارتوں کی تعمیر سے متعلق اپنے پہلے بجٹ میں ہی اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined