قومی خبریں

چھتیس گڑھ کے 4000 پولیس اہلکاروں کو وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے دی دیوالی کی سوغات

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈی ایم اوستھی نے بتایا کہ سبھی اضلاع میں سپاہی سے حولدار کے لیے 2952 اور حولدار سے اے ایس آئی کے لیے 865 پولیس اہلکار اہل پائے گئے ہیں۔

بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی
بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی Prem Singh

دیوالی کے موقع پر چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت نے پولیس اہلکاروں کو پروموشن کا بڑا تحفہ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے حکم پر چھتیس گڑھ پولیس میں ذمہ داری انجام دے رہے جوان اب سپاہی سے حولدار اور حوالدار سے اے ایس آئی بننے جا رہے ہیں۔ ڈی جی پی اوستھی نے یہ جانکاری بھی دی ہے کہ پروموشن کا عمل پورا کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈی ایم اوستھی نے بتایا کہ سبھی اضلاع میں سپاہی سے حولدار کے لیے 2952 اور حولدار سے اے ایس آئی کے لیے 865 پولیس اہلکار اہل پائے گئے ہیں۔ اس طرح تقریباً چار ہزار پولیس اہلکاروں کو پروموشن کے طور پر تہوار کی سوغات ملی ہے۔ حولدار سے اے ایس آئی عہدہ کے لیے اہل کل 865 میں سے رائے پور رینج میں 190، دُرگ رینج میں 146، بلاس پور رینج میں 124، سرگوجا رینج میں 98 اور بستر رینج میں 307 پولیس اہلکار اہل پائے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس تعلق سے ’اے بی پی‘ پر شائع تفصیلی رپورٹ کے مطابق سپاہی سے حولدار عہدہ کے لیے اہل کل 2952 میں سے رائے پور ضلع میں 180، بلودا باجرا بھاٹاپارا میں 95، گریابند میں 72، دھمتری میں 55، مہاسمند ضلع میں 50، جی آر پی میں 24، پی ٹی ایس مانا میں 6، پولیس اکادمی چندرکھری میں 13، دُرگ ضلع میں 88، بیمیترا میں 45، بالود میں 30، راج ناندگاؤں میں 93، کبیردھام میں 80، بلاس پور میں 61، منگیلی میں 35، جانجگیر چانپا میں 62، رائے گڑھ میں 55، کوربا میں 29، گوریلا پینڈرا مرواہی میں 19، سرگوجا میں 55، کوریا میں 33، جشپور میں 53، سورج پور میں 62، بلرام پور رامانج گنج میں 75، پی ٹی ایس مین پاٹ میں 6، جگدل پور میں 217، کونڈاگاؤں میں 198، دنتے واڑا میں 202، سکما میں 194، کانکیر میں 242، بیجاپور میں 309، نارائن پور میں 212 پولیس اہلکار اہل پائے گئے ہیں۔ پروموشن ملنے کے بعد چھتیس گڑھ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کافی خوش ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ زیر التوا معاملوں کی جانچ میں پہلے کے مقابلے زیادہ تیزی آئے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined