چھتیس گڑھ اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے ٹھیک دوسرے دن کچھ مقامات پر ای ڈی کی چھاپہ ماری کو لے کر وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بی جے پی کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے چھتیس گڑھ کی عوام کو بہادر اور باوقار بھی ٹھہرایا ہے۔
Published: undefined
بھوپیش بگھیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مجھے لگا تھا پہلے مرحلہ کا ایگزٹ پول کچھ دنوں بعد پتہ چلے گا، لیکن صاحب نے آج صبح ہی ظاہر کر دیا، صبح صبح ای ڈی کو میرے پرچۂ نامزدگی کے دوران میرے ساتھ موجود اور میرے انتخابی عمل میں آفیشیل اخراجات کا حساب رکھنے میں اہم کردار نبھا رہے سریش دھنگانی جی کے یہاں ای ڈی کو بھیج دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ بگھیل نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’پاٹن اسمبلی کی عوام کو ڈرانے کی کوشش میں ویسے ہی ناکامی ملے گی، جیسی کل 20 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ میں بی جے پی کو ملی ہے۔ چھتیس گڑھیوں کو کمزور اور بزدل مت سمجھو صاحب، اپنا چاول کھاتے ہیں، وہ بھی پورے وقار سے۔‘‘
Published: undefined
دراصل بدھ کے روز ای ڈی نے ملک کے کئی حصوں میں چھاپہ ماری کی اور چھتیس گڑھ بھی اس میں شامل ہے۔ بھلائی باشندہ سریش سنگھانی کا نام بھی اس میں شامل ہے جن کے یہاں چھاپہ ماری ہوئی ہے۔ ٹھیک انتخاب کے دوران وزیر اعلیٰ کے قریبی اور کانگریس سے جڑے لوگوں پر ای ڈی کی کارروائی کو لے کر مرکز کی بی جے پی حکومت کی منشا کے ساتھ ہی مرکزی ایجنسیوں کے وقار پر بھی سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز