قومی خبریں

وزیر اعلیٰ آتشی کا کیجریوال کے لیے ’کرسی‘ خالی چھوڑنا عوام کی امیدوں کو شدید جھٹکا پہنچانے والا عمل: دیویندر یادو

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آتشی کے ذریعہ کرسی خالی چھوڑ کر کیجریوال کا موازنہ بھگوان رام سے کرنا لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کرنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی کے بغل میں خالی کرسی جس پر سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال بیٹھتے تھے، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/AtishiAAP">@AtishiAAP</a></p></div>

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی کے بغل میں خالی کرسی جس پر سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال بیٹھتے تھے، تصویر @AtishiAAP

 

دہلی کی نو منتخب وزیر اعلیٰ آتشی نے آج اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی۔ لیکن ان کے ایک فیصلے کی اپوزیشن پارٹیاں کانگریس اور بی جے پی سخت تنقید کر رہی ہیں۔ دراصل آتشی نے وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہ بیٹھتے ہوئے اس کے بغل میں ایک کرسی لگا کر بیٹھی ہیں اور کہا ہے کہ کیجریوال جب از سر نو وزیر اعلیٰ بنیں گے تو اس خالی کرسی پر بیٹھیں گے۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے اس معاملے میں سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر اعلیٰ آتشی کے ذریعہ بدعنوانی کے الزام میں 6 ماہ جیل میں رہ کر آئے ایک شخص (کیجریوال) کی مریادا پرشوتم بھگوان رام سے موازنہ کرنے پر مجھے سخت اعتراض ہے۔ آتشی کے ذریعہ وزیر اعلیٰ دفتر میں ایک کرسی خالی چھوڑ کر یہ کہنا کہ جس طرح 14 سال کے وَنواس کے بعد بھگوان رام نے ایودھیا کی حکومت سنبھالی، 4 ماہ بعد اروند کیجریوال وزیر اعلیٰ کی کرسی سنبھالیں گے، درست نہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ دہلی کی عوام کو صرف 4 ماہ ہی عآپ اور کیجریوال کو برداشت کرنا ہے، کیونکہ روزانہ کی ڈرامہ بازی سے دہلی کی عوام پریشان ہو چکی ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ دفتر میں پہنچ کر آتشی نے بدعنوان اروند کیجریوال کے نام پر سبھی اخلاقیات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سبھی حدیں پار کر دی ہیں۔ آتشی جی سے دہلی کی عوام کو جو بھی امیدیں تھیں، وہ ان کے اس غیر جمہوری اور غیر آئینی قدم سے پوری طرح چکناچور ہو گئی ہیں۔ آتشی کا کیجریوال کے لیے ’کرسی‘ خالی چھوڑنا عوام کی امیدوں کو شدید جھٹکا پہنچانے والا عمل ہے۔ دیویندر یادو نے مزید کہا کہ کیجریوال کو ملی ضمانت پر آتشی کا یہ کہنا کہ سپریم کورٹ نے بھی کیجریوال کی گرفتاری کو رنجش کا سبب بتایا، یہ سپریم کورٹ کی بے عزتی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ عدالت عظمیٰ نے آبکاری گھوٹالہ مین کیجریوال کی گرفتاری کو درست بتایا تھا۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے آتشی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آتشی نے خود کو ’ڈمی وزیر اعلیٰ‘ پیش کیا ہے اور اس کے بعد تو حکومت سے کوئی امید بچی ہی نہیں۔ دہلی کی عوام بہت امیدیں لگائے بیٹھی تھی، لیکن آج آتشی کی حرکت سے لوگوں کو بہت تکلیف ہوئی ہے۔ پہلے کیجریوال اور اب آتشی دہلی کی عوام کے مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کر کے ادنیٰ درجہ کی سیاست کر رہے ہیں۔ جس طرح عآپ نے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، اس سے اب بی جے پی اور عآپ ایک دوسرے کی مترادف نظر آ رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined