قومی خبریں

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال آج سے عام آدمی پارٹی کے لئے تشہیری مہم کا آغاز

تہاڑ جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال آج عام آدمی پارٹی کے مشرقی دہلی کے امیدوار کلدیپ کمار کی حمایت میں ایک میگا روڈ شو کریں گی

<div class="paragraphs"><p>سنیتا کیجریوال / ویڈیو گریب</p></div>

سنیتا کیجریوال / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: دہلی کی تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال آج سے لوک سبھا انتخابی مہم شروع کریں گی۔ سنیتا کیجریوال آج عام آدمی پارٹی کے مشرقی دہلی کے امیدوار کلدیپ کمار کی حمایت میں ایک میگا روڈ شو کریں گی۔ دہلی کے وزیر آتشی نے کہا، ’’اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال ان کے لیے آشیرواد لینے اور عآپ کے امیدواروں کے لئے ووٹ مانگنے کی مہم چلائیں گی۔ وہ دہلی، پنجاب، گجرات اور ہریانہ کے لوگوں سے اپیل کریں گی۔‘‘

Published: undefined

عآپ ذرائع کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا کیجریوال عآپ کی مہم کو آگے بڑھانے کے لئے آہستہ آہستہ پارٹی میں بڑا کردار ادا کر رہی ہیں۔ دہلی کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے سنیتا کیجریوال بہترین شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موجودگی کا پارٹی کارکنوں پر مثبت اثر پڑا ہے۔ سنیتا کیجریوال نے گزشتہ ماہ دہلی اور رانچی میں انڈیا بلاک کی میگا ریلیوں میں بھی شرکت کی تھی، جس میں حزب اختلاف کی حکومت والی ریاستوں کو ہراساں کرنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرنے کے لیے اپوزیشن کیمپ نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا تھا۔

Published: undefined

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سے سنیتا کیجریوال تین بار میڈیا سے خطاب کر چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے سی ایم کیجریوال کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کا کام کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ اروند کیجریوال کو گزشتہ ماہ ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی گھوٹالے کے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ عآپ نے کہا تھا کہ گرفتاری کے بعد بھی وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے، یہاں تک کہ قانون انہیں جیل سے حکومت چلانے سے نہیں روک سکتا۔

Published: undefined

سنیتا کیجریوال سابق انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) افسر ہیں، جنہوں نے 22 سال تک محکمہ انکم ٹیکس میں خدمات انجام دیں۔ بھوپال میں ایک تربیتی پروگرام کے دوران ان کی اروند کیجریوال سے ملاقات ہوئی تھی۔ وہ 1994 بیچ سے تعلق رکھتی ہیں، جب کہ اروند کیجریوال 1995 بیچ کے افسر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined