دہلی حکومت کی جانب سے پیر کے روز دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور حزب اختلاف کے قائد وجندر گپتا ایک دوسرے سے ہنستے بولتے نظر آئے۔ یہاں تک کہ وجندر گپتا نے اپنے ہاتھوں سے اروند کیجریوال کو لقمہ تک کھلایا!
Published: undefined
بعد ازاں، وجندر گپتا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اگر مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے تو یہ دہلی کے حق میں ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’میں شروع سے ہی اروند کیجریوال سے یہ کہتا چلا آ رہا ہوں کہ دہلی کی بہتری کے لئے ٹکراؤ کا راستہ چھوڑ دیں۔ اگر مل کر کام کرتے ہیں تو یہ دہلی کے حق میں صحیح رہے گا لیکن یہ ان کی حکمت عملی ہے۔‘‘
Published: undefined
جس طرح گپتا اور کیجریوال کے درمیان افطار کے دوران دوستی نظر آئی اس سے یہ قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ افطار کے دوران دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، عآپ رکن پارلیمان سنجے سنگھ، بی جے پی کے رکن اسمبلی اوم پرکاش شرما سمیت کئی رہنما موجود رہے۔ حالانکہ کانگریس کے کسی سینئر رہنما نے افطار میں شرکت نہیں کی۔
Published: undefined
افطار کے دوران جوں ہی اروند کیجریوال اور ان کی حکومت کے سخت نقاد گپتا نے اپنے ہاتھوں سے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو لقمہ کھلایا، یہ منظر وہاں موجود تمام لوگوں نے اپنے کیمرے میں قید کر لیا۔
افطار میں شامل ہونے کے بعد روہنی سے رکن اسمبلی وجندر گپتا نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’رمضان کے پاک مہینے میں خدا سے دعا ہے وہ کہ کیجریوال حکومت کو سد بدھی (عقل سلیم) عطا کرے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’افطار ملاقات کا ایک موقع ہوتا ہے۔ اس کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ میں نے کیجریوال سے کئی مرتبہ کہا ہے کہ دہلی کے لوگوں کی بھلائی کے لئے ہمیں بحث میں نہیں پڑنا چاہئے۔ ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined