ملک بھر میں آج کرسمس انتہائی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ اس درمیان سپریم کورٹ میں کرسمس ڈے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ایک بڑا بیان دیا۔ انھوں نے لوگوں سے ایک خاص اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے کچھ دن پہلے اپنی فوج کے چار اراکین کی شہادت دیکھی۔ اس لیے جب ہم کرسمس منائیں تو ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو سرحدوں پر اس ٹھنڈ کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
چیف جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ ہم صبح آرام سے اٹھتے ہیں اور ہمارا ملک محفوظ رہتا ہے، کیونکہ یہ جوان سرحد پر ہوتے ہیں۔ ہم جو بھی کریں، ہماری یادوں میں یہ فوجیں ہونے چاہئیں۔ چیف جسٹس چندرچوڑ نے سپریم کورٹ میں کرسمس ڈے تقریب میں کرسمس کا نغمہ بھی گنگنایا اور اس میں دیگر لوگوں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ چیف جسٹس چندرچوڑ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستانی فوج کے چیف جنرل منوج پانڈے چار فوجیوں کے قربان ہونے کے بعد آج راجوری سیکٹری کا دورہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی پونچھ میں بھاری اسلحوں سے مزین دہشت گردوں نے دو گاڑیوں پر حملہ کیا تھا جس میں چار فوجی اہلکار شہید ہو گئے تھے، جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined