قومی خبریں

تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات 18 اور 27 فروری کو

شمال مشرقی ہندوستان کی تین ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو گیا ہے۔ تریپورہ میں 18 فروری جب کہ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 27 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ نتیجوں کا اعلان 3 مارچ کو ہوگا۔

تصویر نوجیون
تصویر نوجیون چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی

انتخابی کمیشن نے تین ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ریاستوں میں دو مراحل میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 18 فروری کو تریپورہ میں انتخاب ہوگا جب کہ دوسرے مرحلے میں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 27 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تینوں ریاستوں کے نتائج ایک ساتھ 3 مارچ کو آئیں گے۔ انتخابات کی تاریخوں کےا علان کے ساتھ ہی تینوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ اب سے سبھی سیاسی پروگراموں کی ویڈیوگرافی کرائی جائے گی۔

Published: undefined

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ بارڈر چیک پوسٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے تاکہ کسی طرح کی غلط حرکت پر نگاہ رکھی جا سکے۔

Published: undefined

انتخابی کمیشن کے مطابق ان انتخابات میں ای وی ایم کے ساتھ وی وی پیٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی نے یہ بھی کہا کہ امیدوار ای وی ایم کی جانچ بھی کر سکتے ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں اسمبلی کی 60-60 سیٹیں ہیں اور ان تینوں ریاستوں میں اسمبلی کی مدت کار مارچ میں ختم ہو رہی ہے۔ ناگالینڈ میں ناگا پیپلز فرنٹ کی حکومت ہے۔ اس حکومت کو بی جے پی کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری طرف میگھالیہ میں کانگریس کی حکومت ہے جب کہ تریپورہ میں سی پی ایم کی قیادت والی بایاں محاذ 1993 سے برسراقتدار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined